وزیراطلاعات شرجیل میمن نے سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ معیشت کی صورتحال میں پیپلز پارٹی نے دھابیجی اکنامک زون شروع کیا ,
شرحیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے کہا کہ چاہتے ہیں لوگوں کو روزگار ملے , سندھ حکومت مزید پراجیکٹس پر کام کر رہی ہے , ہماری معیشت دباؤ کا شکار ہے ,ملک میں انڈسٹریز کی اشد ضرورت ہے ,ہمیں فائینینشل پالیسیز کی اشد ضرورت ہے, الیکشن قریب ہے, چٹ پٹے جملوں سے ماحول بنایا جا رہا ہے ایم کیو ایم کے بیانات کو سنجیدہ نہیں لے رہے,پاکستان کو چلانے کا واحد حل محبت اور اتحاد ہے,اسمبلی توڑنے کی تاریخ حتمی نہیں ہے، کئی لوگ پیپلز پارٹی سے رابطےمیں ہیں پیپلز پارٹی پورے پاکستان سے بھاری اکثریت سے جیت کر واپس آئے گی
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سارا ماحول عمران خان کو ریسکیو کرنے کے لئے بنایا جا رہا ہے, کسی بھی ملک کا اختیار نہیں کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرے, مختلف ممالک میں ہمارے ملک کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے,لوگوں کو متحد رکھنے کی پالیسی پیپلز پارٹی کی پالیسی ہے, بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری اتحاد کی بات کرتے ہیں,آج سے چار سال پہلے نفرت کا پودا لگایا گیا تھا, آج اس نفرت کا پودا لگانے والے کو اسرائیل بچانے کی کوشش کررہا ہے, اسرائیل چاہتا ہے کہ عمران خان کو سیف ایگزٹ مل جائے تاکہ باہر بیٹھ کر سازش کریں
پاکستان پیپلزپارٹی آزادی صحافت کی حمایت جاری رکھے گی۔
تاریخ گواہ ہے کہ پیپلزپارٹی نے صحافیوں کی مدد کی ہے،
چاہتے ہیں کہ مہنگائی کے اس دور میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے،