متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے باغ جناح میں اپنے ہونے والےجلسہ کی تاریخ تبدیل کردی ہے ،پہلے 19مارچ کو جلسے کی تاریخ کا اعلان5 مارچ کو ہونے والے جنرل ورکرز اجلاس میں ایم کیو ایم کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول نے کیا تھا،اب ایم کیوایم کے ذرائع کے مطابق 19 مارچ کو باغ جناح میں ہونے والا جلسہ اب 18 مارچ کو ہوگا،متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے پروگرام کے مطابق پہلے یوم تاسیس کے موقع پر 18 مارچ کو پارٹی مرکز سے متصل پارک میں یوم تاسیس کا پروگرام ہونا تھا اور 19 مارچ کو باغ جناح میں جلسہ کرنا تھا۔اب پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عوامی جلسہ اور ایم کیوایم کا یوم تاسیس 18 مارچ کو ہی باغ جناح میں منایا جائے گا۔

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں