متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے شفاف اور دوبارہ انعقاد کے حکم کا زبردست خیرمقدم کیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپنے جاری کردہ بیان میں ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے سے ایم ڈی کیٹ کے جعلی ٹیسٹ کے انعقاد اور انتظامیہ کی نااہلی پر مہر ثبت ہوگئی، سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے ایم ڈی کیٹ 2024ء کے ٹیسٹ کو کالعدم قرار دینا حق پرستی کی جیت ہے، سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ ایم کیو ایم پاکستان کے حق پرست عوامی نمائندگان، لیگل ایڈ کمیٹی طلبہ اور ان کے والدین کی محنت کا نتیجہ ہے، ترجمان ایم کیو ایم نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان سندھ کے نوجوانوں کا حق کسی مافیا اور متعصب انتظامیہ کو چھیننے نہیں دے گی ایم کیو ایم نے ہر ممکن فورم پر ایم ڈی کیٹ کے متاثرہ طلبہ کی جنگ لڑی ہے، سندھ ہائی کورٹ کے اس فیصلے پر تمام متاثرہ طلباء و طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، ایم کیو ایم ترجمان نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ عدالتی حکم کے مطابق ایم ڈی کیٹ کے نئے ٹیسٹ کے شفاف انعقاد کو یقینی بنائے۔
بجلی، گیس موبائل سمز کی بندش سے بچنے کیلئے فائلرز تیزی سے بڑھنے لگے
ٴْداؤد یونیورسٹی میں غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف درخواست دائر