ایم کیو ایم کے منتخب نمائندے آپ کا مقدمہ ایوانوں میں لڑیں گے، خالد مقبول صدیقی

0
118
khalid maqbool

ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کہاکہ کراچی شہر کو تقسیم کرکے آگ و خون میں نہلایا گیا۔لیکن کراچی جب کھڑا ہوتا ہے تو تخت و تاج گر جایا کرتے ہیں، آج کے اجتماع کو ہم اپنے تین شہید ساتھیوں کے نام کرتے ہیں، ہمارے ان شہید ساتھیوں کا خون ضرور رنگ لائے گا، ایم کیوایم پاکستان ایسی تبدیلی لائے گی کے مچھرکالونی کے عام لوگ وقت کے فرعونوں کو شکست دیں گے۔ کنوینر ایم کیو ایم نے مزید کہا کہ یہ نقطہ آغاز ہے، کیماڑی نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے، ہم وعدہ کرتے ہیں کہ آئندہ بھی اس علاقے سے غریب بلوچ، پختون اور بنگالی کو اسمبلیوں میں پہنچائیں گے، آج کا جلسہ یہ ذمہ داری لگا رہا ہے کہ ایم کیو ایم کے منتخب نمائندے آپ کا مقدمہ ایوانوں میں لڑیں، آپ کے بچوں کے مستقبل کیلئے ہم ملکر ایوانوں میں آواز بلند کریں گے۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اب جاگیردارانہ جمہوریت کا وقت ختم ہورہا ہے، آپ سب کو ایک نئی صبح کا سورج مبارک ہو۔
دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں 2013ء کی کھوئی ہوئی نشستیں بھی واپس لیں گے۔خواجہ الحسن نے کراچی میں 4 انتخابی حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ طویل انٹرویو پراسس کے بعد امیدوار سامنے لائے ہیں۔ الیکشن میں 2013 کی کھوئی ہوئی نشستیں واپس لیں گے۔ خواجہ اظہار الحسن نے مزید کہا کہ منتخب ہو کر اچھی قانون سازی کی کوشش کریں گے۔ وفاق کے ساتھ نہ چل سکے تو اپنے اپنے حلقے میں عوام کو ڈلیور کرنے کی حکمت عملی مرتب کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی صوبے میں 18ویں ترمیم کے بعد علاقائی مسائل ظاہر کرتے ہیں کہ ترمیم ڈرامہ تھا۔

Leave a reply