ایم کیو ایم کی گرفتاریاں شروع، کس کو گرفتار کر لیا گیا؟
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2019/08/breaking-news-2.jpg)
ایم کیو ایم کی گرفتاریاں شروع، کس کو گرفتار کر لیا گیا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم کے سابق ایم این اے نثار پنہور کو گرفتار کرلیا گیا،نثار پنہور کوگلستان جوہر سے رات گئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کیا۔گرفتاری کے بعد نثار پنہور کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
سابق رکن قومی اسمبلی نثار پنہور کے بیٹے کا کہنا ہے کہ رات گئے کچھ افراد سول کپڑوں میں آئے تھے اور وہ والد کو ساتھ لے کر گئے جس کے بعد سے والد کا موبائل نمبر بھی بند ہے کوئی رابطہ نہیں ہے نہ ہی آگاہ کیا گیا ہے کہ انہیں کہاں لے جایا گیا ہے .
ایم کیو ایم نے اس حوالہ سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا ہے کہ نثار پنہور کو رینجرز نے گرفتار کر لیا انسانی حقوق کی تنظیمیں اس کا نوٹس لیں.