ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی موہن منجیانی مستعفی

موہن منجیانی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی نشست پر سندھ سے اقلیتی رکن منتخب ہوئے تھے۔
mqm

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی موہن منجیانی مستعفی ہو گئے۔

باغی ٹی وی : موہن منجیانی اقلیتی نشست پر منتخب ہوئے تھے، موہن منجیانی نے پارٹی قیادت کو اعتماد میں لے کر استعفیٰ دیا، موہن منجیانی نے استعفیٰ سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیا،موہن منجیانی نے استعفیٰ ذاتی وجوہات پر دیا ہے۔ دوسری جانب یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ موہن منجیانی کی نامزدگی پر پارٹی میں اختلاف پایا جا رہا تھا، موہن منجیانی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی نشست پر سندھ سے اقلیتی رکن منتخب ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی موہن منجیانی پر بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔بتایا گیا تھا کہ ان پر سفری پابندی فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے عائد کی گئی تھی ڈاکٹر موہن منجیانی کا نام پی این آئی ایل لسٹ میں ڈال دیا گیا تھا،یہ بھی بتایا گیا تھا کہ ان کے خلاف کوئی کیس یا تحقیقات نہیں ہورہی تھیں۔

ایل ڈی اے کی غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائیاں

لاہور: شراب کے ساتھ اسلحے کی نمائش کرنے والا شخص گرفتار

لاہور میں نیو ائیر کے موقع پر آتش بازی پرمکمل پابندی عائد

Comments are closed.