ایم کیو ایم نے ہمیشہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دیا ہے،سید امین الحق

0
48
amin ul huq mqm

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سید امین الحق نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پر اس شہر کے لوگ اعتماد کرتے ہیں، ہم ہمیشہ امن کی بات کرتے ہیں.

باغی ٹٰی وی کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوسائٹی ٹاؤن کے تحت محفل زکر مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں شرکت کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کیا انکا مزید کہنا تھا کہ اگر سب ساتھ ملکر چلیں گے تو صوبہ ترقی کرے گا، کشمیر میں مسلمانوں پر خون بہایا جا رہا ہے، فلسطین اور لبنان میں روزانہ کی بنیادوں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں کو شہید کیا جا رہا ہے، پاکستانی قوم ہمیشہ اپنے بھائیوں نے ساتھ کھڑی ہوتی ہے، ہم نے ہمیشہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دیا ہے۔ ایم کیو ایم سمجھتی ہے کراچی کے میئر کے ساتھ دیگر شہروں کے میئر بھی با اختیار ہونے چاہئیں، اس لیے قومی اسمبلی میں آئین میں ترمیم کا مسودہ پیش کیا ہے۔ ایم نے احتجاج کا راستہ اختیار کرنے اور صرف باتیں کرنے کے بجائے عملی خدمت کو ترجیح دی، ایم کیو ایم کی کاوشوں کی وجہ سے مردم شماری میں کراچی کی آبادی بڑھی نتیجتاً شہری سندھ میں قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی تین نشستوں کا اضافہ ہوا۔ آج ہماری کوششوں کی بدولت کے فور منصوبے پر پیش رفت ہو رہی ہے۔ ہم نے شہر کے انفراسٹرکچر کو بہتر کیا۔ شہر میں فلائی اوور اور انڈر پاسز کا جال بچھایا۔

ایم کیو ایم کا 30ستمبر1988ءسانحہ حیدرآباد شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش

انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد میں 544 طلبہ و طالبات کا ایڈمیشن ہوا جبکہ کراچی میں 32 ارب کی لاگت سے آئی ٹی پارک بننے جا رہا ہے، طالب علموں کے مسائل پر خصوصی توجہ مرکوز ہے، ایم ڈی کیٹ کے امتحانات میں آؤٹ آف دی سلیبس سوالات پوچھے گئے جس پر انکے مسئلے کو ہر سطح پر اٹھائیں گے نیز صوبائی حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے ایم ڈی کیٹ کے طلبہ و طالبات امتحانی مراکز نہ پہنچ سکے۔ ایم ڈی کیٹ کے امتحانات میں طلبہ و طالبات کے لیے امتحانی مراکز بھی کم بنائے گئے تھے۔ اس صوبے پر جن لوگوں کی حکومت ہے وہ آپ لوگوں کا خیال نہیں رکھتے، ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی میں سود کو ختم کرنے متعلق قرارداد جمع کروا دی ہے۔

Leave a reply