ایم کیو ایم شریف، مولانا کو پکوڑے کھلائیں گے، مریم لندن گئی تو سیاست میں کیا ہونیوالا ہے؟ شیخ رشید کا بڑا دعویٰ
ایم کیو ایم شریف، مولانا کو پکوڑے کھلائیں گے، مریم لندن گئی تو سیاست میں کیا ہونیوالا ہے؟ شیخ رشید کا بڑا دعویٰ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان ریلوے کا خسارہ مزید کم کریں گے، ٹارگٹ طے کر لیا، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن صرف ٹی وی پر لڑا کرین گے، ان میں کوئی بنیادی بات نہیں، وہ نیب آرڈیننس مل کر لا سکتے ہیں ،مریم کے راستے میں کابینہ بھی رکاوٹ ہے، مریم جاتی ہے تو سیاست بدل جائے گی، شہباز شریف کو بھی سوچنا ہو گا کہ ان کی سیاست کے کیا مسائل ہیں، مریم نواز کے جانے سے ان کے گھر کے بھی مسئلے ہیں،
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان محنت کر رہا ہے ابھی تک لندن میں بیماری کا کوئی اقدام نہین کیا گیا، ہم اپنے ریونیو کو بڑھانا چاہتے ہیں لوگوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، ہم نے ایک مرلہ زمین کسی کو نہیں دی، اور نہ ہی ایک روپے کی چیز لی ہے، رائل پام کی بھی میٹنگ کر رہے ہیں. ریلوے میں چیزیں اتنی جلدی ٹھیک نہیں ہوتیں پھر بھی ہم نے ٹھیک کی ہیں،
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ بلاول کی نظر کیا خراب ہو گی اس کو صدقہ دیتے رہنا چاہئے، آپ کو کل گوجرانوالہ میں دعوت ہے شٹل کا افتتاح کریں گے، ٹی وی کا زیادہ ٹائم نہین لینا چاہتا، آٹے کا بحران سازش ہے، چینی کا بحران بحران تھا، ذمہ داران کے خلاف عمران خان گھیرا تنگ کر رہے ہیں، میں تو ذمہ دار نہیں
شیخ رشید نے کہا کہ 50 ارب کی جگہ خالی کروا لی، سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل کریں گے، اگر کوئی سیاست کرنا چاہتا ہے تو دل پشوری کر لے. ایم کیو ایم شریف پارٹی ہے، ہمارے ساتھ ہے، ہمارے ساتھ صرف فضل الرحمان نہیں ہے آیا تو دھر لیا جائے گا ، جلسہ کرنے آیا تو سموسوں ،پکوڑوں، حلوے کے ساتھ استقبال کریں گے، مہنگائی ہماری اپوزیشن ہے، ہماری سوتن ہے، اس کے خلاف ہم لڑائی کریں گے، مہنگائی کو قابو نہین کیا تو لوگ ہمارے رشتے دار نہیں
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ بھارت جائے گا،کشمیر کی جدوجہد آزادی کشمیریوں کی ہے،کشمیریوں کو کوئی نہیں روک سکتا، کسی نے سنا کہ کشمیریوں نے ہتھیار پھینکے ہوں، کشمیری میدان میں ہیں، کرفیو کو200 سے زائد عرصہ ہو گیا، جنگ نہیں کرنی، جدوجہد آزادی کو سپورٹ کرنا ہے، تین بار سیکورٹی کونسل میں مسئلہ لے کر گئے، شہریت بل نے کشمیر کا مسئلہ زیادہ زندہ کیا، انڈیا کے سٹیجوں پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ رہے ہیں، پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہے، میں ٹرمپ کا نہیں عمران خان کا واقف ہوں،
شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ اکنامک ٹیم کام کرے، ایران کو ایف اے ٹی ایف نے بلیک لسٹ کر دیا، انٹرنیشنلی ایسا دباؤ چاہتے ہین کہ ہم ڈائریکشن پر چلیں، ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ ہم چین کے ساتھ کھڑے ہیں لیکن ہم چین کے ساتھ کھڑے رہیں گے کبھی غداری نہیں کریں گے، تیز گام سانحہ کے 65 لوگوں کو معاوضہ مل گیا ہے، باقیوں کو بھی مل جائے گا