ایم کیو ایم کا وفد سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کے لیئے مسلم لیگ سیکرٹیریٹ پہنچ گیا۔

سابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایم کیو ایم وفد کا استقبال کیا، ایم کیو ایم وفد میں خالد مقبول صدیقی، مصطفیٰ کمال، فاروق ستار شامل ہیں، ایم کیو ایم وفد آج ہی کراچی سے لاہور پہنچا ہے،سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور مسلم لیگ (ن) کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل بلال اظہر کیانی بھی ایم کیو ایم کے وفد کا استقبال کرنے والوں میں شامل تھے

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف، مریم نواز اور رانا ثناء اللہ بھی دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن پہنچ چکے ہیں، نواز شریف سے ایم کیو ایم وفد سمیت دیگر شخصیات کی ملاقاتیں ہوں گی،

Shares: