ایم کیو ایم کے سات مرکزی رہنماؤں پر فرد جرم عائد

0
29

ایم کیو ایم کے سات مرکزی رہنماؤں پر فرد جرم عائد
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اے ٹی سی کراچی میں اشتعال انگیز تقریرسے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

اے ٹی سی کراچی نے 7 ملزمان پر ترمیمی فرد جرم عائد کردی،وسیم اختر، فاروق ستار، سلمان مجاہد بلوچ، ریحان ہاشمی اور دیگر پر فردجرم عائد کر دی گئی

وسیم اختر، فاروق ستار، سلمان مجاہد بلوچ، ریحان ہاشمی سمیت دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا،عدالت نے خواجہ اظہار الحسن، روَف صدیقی اور دیگر پر بھی فرد جرم عائد کردی ،عدالت نے ملزمان نے خلاف 12 جنوری کو گواہ طلب کرلیے

گزشتہ سماعت پر مقدمے کے سرکاری گواہ نے ایم کیو ایم کے 6 ملزم کارکنوں کو کمرہ عدالت میں شناخت کرلیا تھا اور اپنے بیان میں کہا کہ ملزمان جلاؤ گھیراؤ اور میڈیا ہاؤس پر حملے میں ملوث ہیں۔اس موقع پر ملزمان کے وکیل نے جرح مکمل کی،

ایم کیوایم رہنماؤں کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں ،مجاہد بلوچ کی جانب سے عدالت میں سرنڈر کرنے پر ملزمان پر فردجرم کی گئی ،ایم کیوایم رہنماؤں کے خلاف 2016 میں مقدمات درج کیے گئے

22 اگست 2016 کو ایم کیو ایم کے بانی کی جانب سے پاکستان مخالف تقریر اور میڈیا ہاؤس پر حملوں میں سہولت کاری پر فاروق ستار، خالد مقبول صدیقی اور عامر لیاقت حسین سمیت دیگر پر کراچی کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔ عدالت نے متعدد رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے تھے .

Leave a reply