کیلیفورنیا: ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر سب سے زیادہ سبسکرائبر حاصل کرنے والے اور دنیا کے امیر ترین یوٹیوبر جیمز ڈونلڈسن المعروف مسٹر بیسٹ نے منگنی کر لی۔
باغی ٹی وی: برطانوی میڈیا کے مطابق مسٹر بیسٹ نےگیمنگ اسٹریمر تھیا بوائسن کے ساتھ 2 سال ڈیٹنگ کرنے کے بعد اس رشتے کو آگے بڑھاتے ہوئے کرسمس کے موقع پر 25 دسمبر 2024ء کو منگنی کر لی۔
مسٹر بیسٹ نے گزشتہ روز نسٹاگرام پر کرسمس کے موقع پر لی گئی چند تصاویر شیئر کی ہیں جن میں یوٹیوبر کو گھر والوں کی موجودگی میں ہاتھ میں انگوٹھی تھامے اپنی گرل فرینڈ کو پروپوز کرتے دیکھا جا سکتا ہے،مسٹر بیسٹ نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ارے، لڑکے نے یہ کر دکھایا‘۔
سزاؤں میں معافی، ملٹری لاء اور ٹرائل کی شفافیت کی واضح مثال
رپورٹ کے مطابق یہ منگنی دونوں خاندانوں کی موجودگی میں اس وقت ہوئی جب گیمنگ اسٹریمر تھیا بوائسن کی فیملی اپنی بیٹی کے ساتھ کرسمس منانے کے لیے جنوبی افریقہ سے امریکا پہنچی۔
واضح رہے کہ مسٹر بیسٹ کی تھیا بوائسن کے ساتھ ملاقات ایک باہمی دوست کے ذریعے 2022ء میں جنوبی افریقہ میں ہوئی تھی جہاں ان دونوں کے درمیان تعلقات کا آغاز یوٹیوب اور سائنس کے حوالے سے ہم خیالی کی وجہ سے ہوا۔
گزشتہ برس مسٹر بیسٹ نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے اپنے دوستوں کے گروپ کے لیے رازوں سے پردہ اٹھانے کے لیے گیزا کے اہرام “خوفو، خفرع، منقرع “ کو 100 گھنٹے کے لیے کرائے پر لیا تھا۔
”مسٹر بیسٹ“ کا اہرام مصر کرائے پر لینے کا دعویٰ، حکومت کو وضاحت دینی پڑ گئی
یوٹیوب پر ایک ویڈیو میں وضاحت کی کہ وہ اور ان کی ٹیم 100 گھنٹے تک اہراموں کی فلم بندی کریں گے اور جگہیں تلاش کریں گے وہ اور اس کے دوست اہراموں کے اندر سوئیں گے اور ان کے ساتھ ایک ٹور گائیڈ بھی ہو گا جو انہیں تاریخی معلوما ت فراہم کرے گا، وہ اُن کمروں تک رسائی حاصل کرنے کے قابل بھی ہوں گے جنہیں کبھی عوام نے نہیں دیکھا ہوگا۔