اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)امریکہ کے کونسل جنرل مسٹر ولیم میکا نیولے(Mr. William K. Makaneole ) نےاوکاڑہ کا دورہ کیا
ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے اوکاڑہ پہنچنے پر ان کا استقبال کیا۔ کونسل جنرل مسٹر ولیم میکانیولے کے ہمراہ پولیٹیکل / اکنامک چیف کیتھلی جبلسیکو اکنامک سپیشلسٹ آمنہ انیس کمیونیکیشن سپیشلسٹ ردا راشد بھی موجود تھیں۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کونسل جنرل کو ضلع اوکاڑہ سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے شعبہ تعلیم، شعبہ صحت، اور سوشل سیکٹر کی بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات،زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے۔ ٹرانس جینڈرز اور سپیشل افراد کو زندگی کی دوڑ میں شامل کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔
ڈاکٹر محمد زیشان حنیف نے ضلع میں مربوط ترقی سوشل سیکٹر میں جدید رجحانات کو متعار ف کروانے۔ ڈسٹرکٹ پبلک سکولز کی نئی عمارتوں او ر میڈیکل کالج کے قیام کے لیے زمین کی الاٹمنٹ اور تعمیر کے لیے اقدامات سے متعلق بتایا۔ انہوں نے ضلع میں محروم معیشت لوگوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے اوکاڑہ ویلفیئر سوسائٹی کے قیام اغراض و مقاصد ٹیچرز ٹریننگ اور ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس کو متحرک و فعال بنانے کی جانے والی کاوشوں سے متعلق بتایا۔
ڈپٹی کمشنر نے ضلع میں متوقع سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات سے متعلق بھی بریفنگ دی۔ کونسل جنرل مسٹر ولیم میکانیولے ان کی ٹیم نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کی سوشل سیکٹر کی ترقی تعلیمی اداروں میں انقلابی تبدیلی اور نیوز ٹریننگ پروگرام ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے مسائل کو حل کر نے اور سپیشل افراد کو معاشرہ کا کارآمد شہری بنانے کے لیے مثالی اقدامات پر ان کاوشوں کو سراہا۔ کونسلر جنرل نے کہا کہ ان کا دورہ اوکاڑہ پنجاب کے لوگوں کے ساتھ زراعت پر مبنی کاروبار کے فروغ ٹوور ازم انڈسٹری کے فروغ کے لیے لوگوں سے اقتصادی معاہدے کا جائزہ لینا۔
کونسل جنرل مسٹر ولیم میکا نیولے نے کہا کہ پاک امریکہ گرین الائنس ایک اپ فریم ورک ہے۔ جو اقتصادی میدان شعبہ زراعت موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور موجودہ مستقبل کے توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد گار ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے توانائی کی ٹرانسفا رمیشن اقتصادی ترقی زراعت توانائی آبی وسائل اور دیگر شعبہ جات میں معاونت فراہم کر رہا ہے۔ کونسلر جنرل نے اپنے وفد کے ہمراہ رینالہ خورد میں سر گنگا رام ہائیڈرل پاور پروجیکٹ کا بھی معائنہ کیا۔
کونسل جنرل نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ 1960سے کلین انرجی پارٹنر شپ سے منسلک ہیں۔ توانائی کے شعبہ میں ہماری کامیابیاں دونوں ممالک کے لیے قابل فخر ہیں۔ جن کی وجہ سے 4000میگا واٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے جس سے 47ملین لوگوں کو بجلی فراہم کی گئی ہے۔گزشتہ دنوں ہونے والے انرجی سکیورٹی ڈائیلاگ کے دوران پاکستان اور امریکہ نے جو طے کیا ہے کہ امریکہ ایڈوانس انرجی آپریشن کے سلسلہ میں 5لاکھ ڈالر کی خطیر رقم سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کے انفرا سٹرکچر کی تعمیر کے لیے فراہم کر ے گا۔
بعد ازاں کونسل جنرل آف امریکہ نے اپنے وفد کے ہمراہ وساوے والا میں سٹار سکول کا بھی معائنہ کیا 1950سے امریکہ تعلیم کے شعبہ میں فل برائٹ سکالر شپ پروگرام کو آگے بڑھا رہا ہے۔ انہوں نے وساوے والا میں غلہ منڈی کا بھی دورہ کیا اوکاڑہ کے کاشت کاروں او ر کاروباری کمیونٹی کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ تجارت کے فروغ سرمایا کاری کاروبار اور خواتین کی اقتصادی ترقی اور خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے کوشاں ہے۔
کونسل جنرل نے امریکہ اور پاکستان کے درمیان عوامی سطح پر پارٹرشپ کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک گزشتہ 75سالوں سے ایک دوسرے کے شراکت دار ہیں۔ کونسل جنرل نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کی اوکاڑہ کی تعمیر و ترقی خصوصاً شعبہ تعلیم زراعت اور ہیلتھ سیکٹر میں کی جانے والی کاوشوں کو سراہا اور دل کھول کر ان کی تحسین کی۔








