کوئٹہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے گریڈ 21 کے سینئر پولیس افسر محمد طاہر کو بلوچستان کا نیا انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس تعینات کر دیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ محمد طاہر فوری طور پر اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔محمد طاہر اس وقت خیبر پختونخوا پولیس میں مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام دے رہے تھے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں ایک تجربہ کار افسر کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔ اس سے قبل وہ پولیس کے مختلف شعبوں میں اہم ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں، جن میں آپریشنز اور ایڈمنسٹریشن شامل ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ان کی تعیناتی کا مقصد بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانا اور صوبے میں پولیس کے آپریشنل ڈھانچے کو مضبوط کرنا ہے۔ نئی قیادت سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ صوبے میں امن قائم رکھنے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کریں گے۔

دریائے چناب اور ستلج میں سیلاب، جلال پور پیر والا زیر آب، مساجد میں اعلانات

Shares: