لالی ووڈ کے ماضی کے معروف اداکارہ معمررانا کی بڑی صاحبزادی ریا معمر رانا کی منگنی ہو گئی-
باغی ٹی وی :معمر رانا کی بڑی صاحبزادی ریا معمر رانا نے 2 جنوری کو اپنی منگنی کی تصاویر شیئر کیں میک اپ اور فیشن ڈیزائنر ریا معمر رانا نے منگیتر سے متعلق کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں مگر انہیں اپنا دیرینہ دوست اور ساتھی قرار دیا۔
میک اپ و فیشن ڈیزائنر کی منگنی کی تقریب میں ماضی کی مقبول شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی اور انہوں نے بھی تقریب کی تصاویر شیئر کیں ریا معمر رانا کی منگنی میں اداکارہ ریما خان اور ان کے شوہر ڈاکٹر شہاب الدین طارق نے بھی شرکت کی جب کہ اداکار ریمبو اور ان کی اہلیہ صاحبہ بھی شریک ہوئے۔
منگنی کی تقریب میں اداکار سعود، جویریہ سعود اور دیگر شخصیات بھی شریک ہوئیں اور متعدد شخصیات نے معمر رانا کی بیٹی کی منگنی کی تصاویر بھی شیئر کیں۔
واضح رہے کہ معمر رانا کی بڑی صاحبزادی ریا معمر رانا فیشن اور میک اپ آرٹسٹ ہیں اور وہ اپنا اسٹوڈیو بھی چلاتی ہیں اداکار کی چھوٹی بیٹی رنایا رانا ابھی زیر تعلیم ہیں، تاہم وہ بھی شوبز اور فیشن میں دلچسپی رکھتی ہیں۔
معمر رانا نے 1999 میں فلموں سے اداکاری کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے 4 درجن سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں فلموں کی کامیابی کے بعد معمر رانا نے چند ٹی وی ڈراموں میں بھی اداکاری کی اور انہوں نے اداکاری کے عوض متعدد ایوارڈز بھی جیت رکھے ہیں۔
معمر رانا کا شمار 2000 کی دہائی کے رومانوی ہیروز میں ہوتا ہے، انہوں نےصائمہ نور، ریما اور صاحبہ سمیت اس دور کی مقبول اداکاراؤں کے ہمراہ متعدد فلمیں کیں۔