لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہبازشریف نے کہا ہے کہچوتھی بار نوازشریف کا وزیراعظم بننا مہنگائی سے چوتھی بار عوام کی جان چھڑانا ہوگا۔
باغی ٹی وی : رہنما مسلم لیگ ن حمزہ شہبازشریف نے ایک بیان میں کہا کہ قوم کا اتحاد، معاشی بحالی اور مہنگائی سے عوام کی نجات نوازشریف کا مشن ہے ، چوتھی بار نوازشریف کا وزیراعظم بننا مہنگائی سے چوتھی بار عوام کی جان چھڑانا ہوگا ہر بار گری ہوئی معیشت اور قومی وقار کو نوازشریف نے ہی سنبھالا ، ہر بار نوازشریف کو زخم لگے، ہر بار نوازشریف نے پاکستان کو لگے زخم بھرے، تاریخ گواہ ہے کہ نوازشریف نے کبھی انتقام نہیں لیانوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ڈلیور کیا، ہر وعدہ پورا کیا، پاکستان کی ترقی اور مہنگائی سے عوام کی نجات کی لکیر صرف نوازشریف کے ہاتھ میں ہے۔
اوورسیز پاکستانی ملکی صنعت کوچلانےمیں اہم کرداراداکریں،نواز شریف
دوسری جانب لندن میں اوورسیز رہنماؤں سے بات کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ میری پہلی اور آخری ترجیح معشیت کی بحالی ہے، پاکستان کو معاشی میدان میں مستحکم کرنے میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا عوام ملکی ترقی و خوشحالی میں رکاوٹ بننے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے، اور ووٹ کی طاقت سے احتساب کریں گے ترقی کا سفر وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے ختم کیا گیا تھا، پاکستان کو معاشی بدحالی اور مہنگائی سے نکالیں گے، اوورسیز پاکستانی ملکی صنعت کوچلانےمیں اہم کرداراداکریں۔