وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر نے بھی کراچی کے قریب گہرے سمندر میں تیل اور گیس کے ذخائر نہ ملنے کی تصدیق کر دی ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کیکڑا ون کے مقام پر سآڑھے پانچ ہزار میٹر سے زیادہ ڈرلنگ کی گئی. انہوں نے کہاکہ کیکڑا ون کے مقام پر اٹلی کی کمپنی ای این آئی کی قیادت میں جوائنٹ وینچر ڈرلنگ کی گئی جس پر اب کام ترک کر دیا گیا ہے.
معاون خصوصی ندیم بابر نے کہا کہ ٹیسٹنگ کے نتائج سے ڈی جی پٹرولیم کنسیشنز کے آفس کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے. ندیم بابر کا کہنا تھا کہ ڈرلنگ کے اس منصوبہ پر لاگت کا تخمینہ ایک سو ملین ڈالر سے زیادہ رہا.