وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے افغانستان آصف خان درانی نے عہدہ چھوڑ دیا ہے۔
باغی ٹی وی کو موصول اطلاعات کے مطابق مطابق ذرائع دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ آصف درانی نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر عہدہ چھوڑا ہے۔آصف درانی نے مئی 2023 میں عہدہ سنبھالا تھا۔آصف درانی کا دفتر میں بدھ کو آخری روز تھا۔ آصف درانی کا عہدہ چھوڑنے کے بعد افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی کی اسامی خالی ہے۔افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی اس سے قبل 2005 سے 2009 تک کابل میں پاکستانی مشن کے ڈپٹی چیف کے فرائض بھی سرانجام دے چکے ہیں۔واضح رہے کہ انہوں نے ایران اور متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔ آصف درانی نے اس سے قبل نئی دہلی، نیویارک، کابل اور لندن سمیت مختلف سفارتی تعیناتیوں میں اپنے فرائض سرانجام دیے۔
بلوچستان، فائرنگ سے لیویز اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق
بلوچستان، فائرنگ سے لیویز اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق
افغانستان سے مذاکرات ، علی امین گنڈا پور کے موقف کی حمایت کرتا ہوں،عمران خان








