سربراہ پاک فضائیہ کی پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

0
56

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ کی پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو دبئی میں ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف دس وکٹوں کی شاندار جیت پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اس شاندار کارکردگی نے تمام پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور ٹی 20 ورلڈ کپ کے تمام آنے والے میچوں کے لیے ہماری  نیک خواہشات ٹیم کے ساتھ ہیں۔

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی جانب سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو میچ جیتنے کی مبارکباد دی گئی ہے، ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ اپنی پوری کرکٹ ٹیم کو اس تاریخی فتح پر خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

قبل ازیں قومی کرکٹ ٹیم کو تاریخی فتح پر مبارکباد کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی ہے ، قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے شاندار فتح سے پوری قوم کے دل جیت لئے، روایتی حریف بھارت کےلئے کل عبرتناک دن تھا، قومی کھلاڑیوں نے اجتماعی طور پر محنت کر کے ٹیم کو کامیابی دلائی

قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں شاندار اور تاریخی فتح حاصل کرنے پر قومی ٹیم کو نہ صرف مبارکباد پیش کی بلکہ کھلاڑیوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔اپنے بیان میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے تاریخی فتح حاصل کرنے پر ٹیم کی مشترکہ کوششوں کی تعریف کی، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ الحمد اللہ ، یہ شاندار آغاز ہے ، مگر یاد رکھیں کہ ابھی سفر کا آغاز ہوا ہے ، یہ تمام پاکستانیوں کیلئے قابل فخر لمحہ ہے اور جوانوں کا شکریہ کہ انہوں نے ہمیں یہ لمحہ مہیا کیا اور ہمیں اس لمحے کی قدر کرنی چاہئے ۔ پاکستان زندہ باد۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کھلاڑیوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے اس فتح پر بہت زیادہ خوش نہیں ہونا ہے ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ یہ کسی ایک کھلاڑی کی نہیں بلکہ ٹیم کی پرفارمنس ہے،یہ ہمارا آغاز ہے،ہم نے بہت خوش نہیں ہونا اور اگلے میچز پر فوکس کرنا ہے اور ہمارا ٹارگٹ صرف ورلڈکپ جیتنا ہے جس کی باؤلنگ آئے ،بیٹنگ آئے یا فیلڈنگ آئے وہ اپنا 100 فیصد دے ۔ آپ سب سے بہت اچھا پرفارم کیا مگر اب اگلے میچ پر فوکس کرنا ہے

گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دیکھنے کیلئے بھارتی اداکار اکشے کمار، ویویک اوبرائے اور اداکارہ اروشی روٹیلا بھی پہنچی ، اکشے کمارے دنگل کے آغاز میں کافی خوش دکھائی دیئے اور سٹیڈیم میں ہنستے مسکراتے ہوئے نظر آئے لیکن جیسے ہی میچ پر پاکستان نے اپنی گرفت مضبوط کرنا شروع کی تو بھارتی شائقین کرکٹ کے چہرے اتر گئے اور اکشے کمار بھی پریشان دکھائی دیئے ۔اکشے کمارکی پریشانی کے عالم میں کھڑے تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہی ہیں وہیں ایک ویڈیو بھی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جو کہ پاکستانی فین کی جانب سے بنائی گئی ہے ، ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ اکشے کمار پولین میں چلتے ہوئے باہر کی طرف جارہے ہیں اور اس دوران ایک پاکستانی شائق گانا گا کر کہتا ہے کہ ابھی نہ جاﺅ چھوڑ کر کہ دل ابھی بھرا نہیں

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں محمد رضوان اور بابر اعظم نے 152 رنز کی ناقابل شکست شراکت بناکر پاکستان کو بھارت کیخلاف 10 وکٹ سے تاریخی فتح دلائی ۔اس فتح میں پاکستان نے کئی ریکارڈز بنائے جبکہ بھارت کو بھی وہ سہنا پڑ گیا جو اس نے شاید کبھی سوچا بھی نہیں ہو۔دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 152 رنز کا ہدف دیا تھا جو پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا۔یہ ورلڈ کپ مقابلوں میں پاکستان کی بھارت کے کیخلاف پہلی فتح ہے ،ساتھ ساتھ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں بھارت پہلی مرتبہ 10وکٹ سے ہارا ہے جبکہ پاکستان بھی پہلی ہی مرتبہ ٹی ٹوئنٹیز میں کوئی میچ 10 وکٹ سے جیتا ہے۔بابر اعظم اور محمد رضوان نے پہلی وکٹ کیلئے 152 رنز کی ناقابل شکست شراکت بناکر بھارت کیخلاف کسی بھی ٹیم کی جانب سے کسی بھی وکٹ پر ٹی ٹوئنٹیز کی سب سے بڑی شراکت بنا دی۔اس سے قبل یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر اور شین واٹسن کے پاس تھا ،دونوں نے 2012 میں بھارت کے خلاف 133 رنز کی شراکت بنائی تھی ۔

Leave a reply