باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما، رکن قومی اسمبلی ،ممتاز قانوندان شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ورکر میرے باپ نہ بنیں، مبشر لقمان کے ساتھ احترام کا رشتہ ہے اور رہے گا
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ مبشر لقمان نے میرے خلاف کسی کو گالی نہیں نکالی، میں تیس سال سے اس پیشے سے وابستہ ہوں، آٹھ برس تک مبشر لقمان کا وکیل رہا ،اگر کسی کے ساتھ میرا اتنا پرانا تعلق ہے تو انکے ساتھ بیٹھنے سے کوئی مجھ سے سوال نہ کرے، مبشر لقمان نے مجھ سے انٹرویو کیا میں نے تحریک انصاف کا مؤقف دیا، اس طرح نہ کریں کہ ہمارے ورکر ہمارے باپ بننا شروع ہو جائیں، مجھے علم ہے حدود کیا ہیں،لیکن اس طرح سیاست تونہ ہوئی، مبشر لقمان ہو یا کوئی بھی گزشتہ زندگی میں جس کے ساتھ میرا تعلق رہا انکے ساتھ بیٹھوں گا، مبشر لقمان کے ساتھ میرے برادارنہ مراسم رہے ہیں، احترام کا رشتہ ہے اور وہ رہے گا،جب ساری دنیا میرے خلاف تھی تب بھی مبشر لقمان میرے خلاف نہیں ہوئے
واضح رہے کہ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کی اسلام آباد میں شیر افضل مروت سے ملاقات ہوئی تھی، جس کے بعد شیر افضل مروت نے مبشر لقمان کو انٹرویو بھی دیا تھا، مبشر لقمان اور شیر افضل مروت کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ نے شیر افضل مروت پر تنقید شروع کر دی تھی جس پر شیر افضل مروت نے آج سب کو جواب دے دیا ہے،
مبشر لقمان کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ وقت اور حالات انسانوں کی صحیح شبیہ عوام کے سامنے لاتے ہیں ،انکے سامنے بھی جو انکے محسن ہوتے ہیں میں پی ڈی ایم حکومت آنے کے بعد سے مئی 2022 سے خان کی ٹیم کا حصہ بن چکا تھا میں نے بڑے قریب سے دیکھا لوگوں کو ساتھ چھوڑتے ہوئے، ہر ایک محرکات کا علم ہے، جب نو مئی ہوا تو 11 تاریخ کو خان کی رہائی کا آرڈر ہوا، 13،14،15،16 ہر رات خان صاحب اس کو یہ فکر لگی رہتی تھی کہ آج کون ٹوٹ رہا ہے، انکو بڑا دکھ ہو رہا تھا سابق ساتھیوں کے جانے کا.
مبشر لقمان کو شیر افضل مروت کی جانب سے دیا گیا انٹرویو سننے کے لئے یہاں کلک کریں،