باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ مودی سرکار مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل بند کرنے کے بعد میرا ایکس اکاؤنٹ بھی بند کر سکتی ہے، بھارتی شہری وی پی این کا استعمال کریں اور حقائق جانیں
مبشر لقمان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ بھارتی حکومت نے ان کا یوٹیوب چینل "مبشر لقمان آفیشل” بھارت میں بلاک کر دیا ہے۔ اس کے بعد اب بھارتی حکومت ان کے "ایکس” (پہلے ٹوئٹر) اکاؤنٹ کو بھی بلاک کرنے کی کوشش کرے گی۔ بھارتی شہری جو اپنے وزیرِاعظم کے غلط فیصلوں اور جھوٹے بیانیوں سے تنگ ہیں، وہ وی پی این استعمال کرکے میرے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں تاکہ وہ حقائق اور سچی خبریں حاصل کر سکیں۔بھارتی میڈیا پر جو جھوٹا اور گمراہ کن مواد دکھایا جاتا ہے، وہ اس کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے سچ کو عوام تک پہنچاتے رہیں گے۔
مبشر لقمان نے اپنے پیغام میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا "ذہنی طور پر پسماندہ” رویہ اس بات کا عکاس ہے کہ بھارت میں میڈیا کی آزادی پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں۔
مبشر لقمان کی یہ باتیں ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب پہلگام ڈرامے کو پاکستانی میڈیا نے بے نقاب کیا، مبشر لقمان نے بھی نہ صرف بھارتی قوم بلکہ عالمی دنیا کو اپنے وی لاگزمیں حقائق سے آگاہ کیا تو مودی سرکار تلملا اٹھی اور بھارت میں مبشر لقمان کا یوٹیوب چینل بند کر دیا جس پر مبشر لقمان نے بھارتی قوم کو وی پی این استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے
مبشر لقمان نے ایک اور ایکس پوسٹ میں کہا کہ کل کئی گھنٹے میں نے موٹر وے پر سفر کیا۔ مجھے موٹروے پر فوج کی ایک بھی گاڑی نظر نہیں آئی۔ اس کا مطلب ہے کہ ہماری افواج تعینات ہیں اور ہمارے ملک کی حفاظت کر رہی ہیں تاکہ ہم ایک آزاد ملک میں سکون سے رہ سکیں اور سکون سے سو سکیں۔ الحمدللہ