مزید دیکھیں

مقبول

ہری پور یونیورسٹی میں بھی طالبہ کو ہراسانی کا سامنا

مالاکنڈ یونیورسٹی کے بعد ہری پور یونیورسٹی میں بھی...

پہچان پاکستان نے سجائی ادبی ایوارڈز کی محفل

لاہور، پاکستان کا ثقافتی دارالحکومت، ہمیشہ سے ادبی...

کراچی پولیس چیف نے ارمغان کیس میں نااہلی تسلیم کرلی

کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے مصطفیٰ اغوا...

بنوں،فتنہ الخوارج کے 8 دہشت گرد جہنم واصل،12 شہری شہید،32 زخمی

فتنہ الخوارج کے 8 دہشت گرد جہنم واصل۔۔۔سیکیورٹی فورسز...

قانونی جنگ جیتنے پر مبشر لقمان کا ایڈوکیٹ رضوان عباسی کے نام خط

سینئر صحافی و اینکر پرسن ، پروگرام کھرا سچ کے میزبان مبشر لقمان نے نامور وکیل رضوان عباسی ایڈوکیٹ کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے اپنا کیس جیتنے پر عدالت میں نمائندگی کرنے پر رضوان عباسی ایڈوکیٹ کا شکریہ ادا کیا ہے

سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے اپنے خط میں لکھا کہ میں اپنی حالیہ قانونی جنگ کے دوران اپنے وکیل رضوان عباسی کی شاندار قانونی نمائندگی کے لئے ان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ اور ان کی لگن، مہارت اور میرے کیس کے لئے غیر متزلزل وابستگی نے ایک سازگار نتیجہ حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اس کو جتنا سراہا جائے کم ہے.

سینئر اینکر نے اپنے خط میں رضوان عباسی بارے مزید کہا کہ "ہم نے ایک ساتھ جو سفر شروع کیا وہ ناقابل تردید طور پر چیلنجنگ اور جذباتی طور پر تکلیف دہ تھا اور جب میں آپ سے پہلی بار ملا تھا اسی وقت آپ کی پیشہ ورانہ مہارت، ہمدردی اور دانشمندی سے متاثر ہوگیا تھا۔ اور اس پیچیدہ قانونی معاملات کو واضح اور قابل فہم انداز میں بیان کرنے کی آپ کی صلاحیت کو بھی سراہتا ہوں‌ جس کی بدولت میرے کیس میں اچھے نتائج آئے ہیں.”

مبشر لقمان نے یہ بھی لکھا کہ "میرے کیس کی تیاری میں وکیل رضوان عباسی کی انتھک کوششیں قابل تعریف ہیں جبکہ اسٹریٹجک سوچ اور قانونی بصیرت توواقعی قابل ذکر ہے جس نے مثبت فیصلے کے حصول میں اہم کردار ادا کیا۔ کمرہ عدالت کے اندر اور باہر عباسی صاحب کے حوصلہ افزا دلائل نے مجھ پر دیرپا اثر چھوڑا اور مجھے یقین تھا اور ہے کہ اس مہارت نے ہماری کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔” انہوں نے مزید برآں کہاکہ؛ میں آپ کی غیر معمولی صلاحیتوں کی تعریف کرنا چاہتا ہوں. آپ مستقل طور پر جوابدہ اور قابل رسائی تھے، فوری طور پر میرے خدشات کو دور کرتے تھے اور مجھے میرے کیس کی پیشرفت کے بارے میں لمحہ بہ لمحہ باخبر بھی رکھتے تھے جبکہ خدشات کے لمحات کے دوران اعتماد پیدا کرنے اور جذباتی مدد فراہم کرنے کی صلاحیت میرے اور میرے خاندان کے لئے انمول تھی۔

سینئر صحافی مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ میں آپ کی پوری قانونی ٹیم اور معاون عملے کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جو مستقل طور پر شائستہ ، موثر اور پیشہ ور رہے اور آپ کی فرم کے ساتھ کام کرنے کے مجموعی مثبت تجربے میں حصہ ڈالنے کیساتھ مددگار رہے۔ اس مقدمے کو جیتنے سے میری زندگی میں راحت کا احساس پیدا ہوا ہے جسے میں اپنے الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا ہوں۔ جبکہ یہ آپ کی لگن اور مہارت کے بغیر ممکن نہیں تھا تاہم میری زندگی پر آپ کی صلاحیتوں کے اثرات اس قانونی کامیابی سے بھی کہیں زیادہ ہیں کیونکہ آپ نے انصاف کے نظام پر میرا اعتماد بحال کیا ہے.

انہوں نے وکیل بارے خط میں واضح کیا کہ میرے قانونی مشیر کی حیثیت سے آپ نے ناصرف ایک سازگار نتیجہ حاصل کیا بلکہ قانونی پیشے میں میری امید اور اعتماد کو بھی بحال کیا اور میں آپ کی اس غیر متزلزل حمایت اور وکالت کے لئے ہمیشہ شکر گزار رہوں گا۔جبکہ انصاف کے تئیں آپ کی لگن، اپنے مؤکلوں کے ساتھ آپ کی وابستگی، اور آپ کی مثالی پیشہ ورانہ مہارت ہمیشہ تعریف کی مستحق ہے۔
نو برس کی جدوجہد; مبشر لقمان کے حق میں عدالت کا بڑا فیصلہ
ڈنڈا تیار، کورٹ مارشل کی گونج،پی آئی اے بند، مبشر لقمان نے کہانی کھول دی
https://twitter.com/MalikRamzanIsra/status/1707813701653549426
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سینئر اینکر پرسن اور معروف ٹی وی پروگرام کھرا سچ کے میزبان مبشر لقمان کو مختلف عدالتوں میں 9 سال کی سخت جدوجہد کے بعد بالآخر اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان کے خلاف سیشن عدالت کے سزا کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا تھا اور اس حوالے سے کورٹ نے حتمی فیصلہ بھی جاری کردیا تھا۔

ملک رمضان اسراء
ملک رمضان اسراء
مصنف باغی ٹی وی اردو کے ساتھ بطور نیوز ایڈیٹر منسلک رہ چکے ہیں جبکہ العربیہ اردو، انڈیپنڈنٹ اردو اور ڈوئچے ویلے سمیت مختلف قومی و بین الاقوامی اداروں کیلئے بھی کام کرچکے ہیں۔