مبینہ طور پر کرپٹ لوگوں کو مشیر رکھا گیا، از خود نوٹس کیس، چیف جسٹس برہم، ظفر مرزا کی کارکردگی پر پھر اٹھایا سوال

مبینہ طور پر کرپٹ لوگوں کو مشیر رکھا گیا، از خود نوٹس کیس، چیف جسٹس برہم، ظفر مرزا کی کارکردگی پر پھر اٹھایا سوال

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں کورونا وائرس سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی

چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے، چیف جسٹس گلزار احمد نے حکومتی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آپ نے ابھی تک کچھ بھی نہیں کیا،وزراء اور مشیروں کی فوج در فوج ہے، مگر کام کچھ نہیں،مبینہ طور پر کرپٹ لوگوں کو مشیر رکھا گیا،جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ سر ایسی بات نہیں ، چیف جسٹس نے کہا کہ میں نے طور مبینہ طور پر ان کو کرپٹ کہا ہے،ہم نے حکم دیا تھا کہ پارلیمنٹ قانون سازی کرے،

چیف جسٹس گلزار احمد نے پھر سوال اٹھایا کہ اس وقت ظفر مرزا کیا ہے اور اس کی کیا صلاحیت ہے؟ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے مزید کہا کہ پوری دنیا میں پارلیمنٹ کام کررہی ہیں،عدالت کے سابقہ حکم میں اٹھائے گئے سوالات کے جواب نہیں آئے،ظفر مرزا نے عدالتی ہدایات پر عمل نہیں کیا،

قبل ازیں وفاق اور صوبوں نے کورونا وائرس سے نمٹنے کےلیے اقدامات پررپورٹس عدالت میں جمع کروائی،عدالت کو بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں 83 مقامات پر کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کی شناخت کے لیے 83 تھرمل سکینرز لگا دیے گئے ہیں اور تمام انٹرنیشنل ائر پورٹس پر اسپیشل کاؤنٹرز قائم کر دیے گئے ہیں

۔وفاق کے جواب میں بتایاگیا ہے کہ تفتان، چمن اور طورخم بارڈر پر کراسنگ کو مزید سخت کردیا ہے جبکہ ملک بھرکے 154 اضلاع میں مشتبہ مریضوں کیلئے قرنطینہ مراکز بنا دیے ہیں۔جواب میں کہا گیا کہ اسلام آباد میں قرنطینہ کے لیے 300 بیڈز اور کنفرم مریضوں کے لیے اسپتالوں میں 154 بیڈز مختص ہیں۔

میٹنگ میٹنگ ہو رہی ہے، کام نہیں ، ہسپتالوں کی اوپی ڈیز بند، مجھے اہلیہ کو چیک کروانے کیلئے کیا کرنا پڑا؟ چیف جسٹس برہم

ڈاکٹر ظفر مرزا کی کیا اہلیت، قابلیت ہے؟ عوام کو خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ، چیف جسٹس

قیدیوں کی رہائی کیخلاف درخواست پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا، بڑا حکم دے دیا

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

پیسہ حقداروں تک پہنچنا چاہئے، حکومت نے یہ کام نہ کیا تو توہین عدالت لگے گی، سپریم کورٹ

واضح کہ گزشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کورونا وائرس سے متعلق اقدامات پر ازخود نوٹس لیا تھا اور وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں کو نوٹسز جاری کیے تھے۔

کرونا سے نمٹنے کیلیے ناکافی اقدامات، چیف جسٹس نے لیا پہلا از خود نوٹس

Comments are closed.