بلوچستان کے علاقے ”مچھ“ میں سیکیورٹی فورسز کے کلئیرنس آپریشن کے دوران مزید 12 دہشت گرد جہنم واصل کر دئے،سیکیورٹی فورسز کی بروقت کاروائیوں نے ان حملوں کو ناکام بنایا جس کے نتیجے میں دہشت گرد بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔دہشت گردوں کے خلاف 30 جنوری کو کیے گئے آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے، آج سیکیورٹی فورسز کے کلئیرنس آپریشن کے دوران مزید 12 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا، کلئیرنس آپریشن کے دوران اب تک مجموعی طور پر 21 دہشت گرد جہنم واصل ہوچکے ہیں۔ ”مچھ“ حملے میں مارے جانے والے دہشت گردوں کی تصاویر منظرِ عام پر آگئیں
اس سے قبل بلوچستان کے علاقے ”مچھ“ میں دہشت گردوں کے بزدلانہ حملہ میں مارے جانے والے دہشت گردوں کی تصاویر منظرِعام پر آئی تھیں،دہشت گردوں کے خلاف علاقے میں کلئیرنس آپریشن جاری ہے، آخری دہشت گرد کے خاتمے کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے تک سیکیورٹی فورسز کا کلئیرنس آپریشن جاری رہے گا۔پاک فوج کے بہادر جوانوں کا حوصلہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کر تا ہے۔مچھ حملے کی ذمہ داری بھارتی سپانسرڈ کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی نے قبول کی تھی، اس حملے میں 9 دہشت گردوں کو جہنم واصل اور 3 دہشت گردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، تصاویر میں دہشت گردوں کو مختلف جگہوں پرچھپتے دیکھا جا سکتا ہے۔مچھ حملے میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے اس حملے کو ناکام بنایا گیا، لاپتہ افرادکا راگ الاپنے والے ملک دشمن عناصر اگر اس وقت اپنی آنکھوں سے بغض کی پٹی اتارکردیکھیں تو مچھ حملے میں مارے جانے والے بہت سے دہشتگرد حقیقت میں لاپتہ افراد ہیں۔

بلوچستان : مچھ کلیرنس آپریشن کے دوران مزید 12 دہشت گرد ہلاک
Shares: