مزید دیکھیں

مقبول

ایمان و حیا،لازم و ملزوم،تحریر:نور فاطمہ

ایمان اور حیا دو ایسی بنیادی خصوصیات ہیں جو...

تبصرہ کتب ،قلب مضطر،مبصر:کنزہ محمد رفیق

" وہ جس سے بھی محبت کرتا تھا، وہ...

پی ٹی آئی کا خیبر میں مزید تبدیلیوں کرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں مزید...

پاکستان خود مختار ملک، بیرونی مداخلت قوم قبول نہیں کرے گی.مرکزی مسلم لیگ

پاکستان نے ہمیشہ اپنی دفاعی حکمت عملی میں ذمہ داری کا مظاہرہ کیا . سیف اللہ خالد

لاہور()مرکزی مسلم لیگ کے قائدین نے کہا ہے کہ پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے اور کسی بھی بیرونی مداخلت کو پاکستانی قوم قبول نہیں کرے گی۔ امریکہ کو پاکستانی ایف-16 طیاروں کی نگرانی کرنے کے بجائے بھارت کی دہشت گردی اور تخریب کاری پر نظر رکھنی چاہیے۔ کلبھوشن یادیو کی پاکستان سے گرفتاری اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔

ان خیالات کا اظہار صدر مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو، سیکرٹری جنرل سیف اللہ خالد اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ خالد نیک نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیا گیا ملک ہے اور ایک ایٹمی ریاست کے طور پر اسے اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔ کسی کو یہ جرات نہیں ہونی چاہیے کہ وہ پاکستانی دفاعی نظام کی نگرانی کرے۔ امریکہ سمیت کسی بھی ملک کی پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ناقابل برداشت ہے۔پاکستان کے دفاعی نظام کی نگرانی کا مقصد صرف پاکستان کو دباؤ میں لانے کی کوشش ہے، پاکستانی مسلح افواج ہر قسم کی جارحیت کا جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں اور کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں.

سیکرٹری جنرل سیف اللہ خالد کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ اپنی دفاعی حکمت عملی میں ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے اور بھارت کے خلاف کسی بھی غیر ضروری جارحیت میں ملوث نہیں رہاالبتہ بھارت نے متعدد بار پاکستان کے خلاف جارحیت کی جس کے ثبوت موجود ہیں. بھارت نہ صرف پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے بلکہ اس نے مقبوضہ کشمیر میں بھی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی ہیں۔مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام بھارتی افواج کے ظلم و ستم کا شکار ہیں، اور عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔

ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ خالد نیک نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ خطے میں امن اور استحکام کا خواہاں رہا ہے، بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ہمیشہ خطے میں کشیدگی بڑھتی رہی ہے۔ اگر بھارت اپنی دہشت گردانہ پالیسیوں کو ترک نہیں کرتا تو پاکستان کو بھی ہر ممکنہ اقدام اٹھانے کا حق حاصل ہے.

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan