معروف تجزیہ کار اور اینکر پرسن معید پیرزادہ نے اپنے تازہ تبصرے میں ایسی زبان اور اصطلاحات استعمال کیں جو بھارتی میڈیا کی بازگشت لگتی ہیں، یہاں تک کہ ان کا لب و لہجہ اور اندازِ بیان بھارتی مؤقف سے ہم آہنگ محسوس ہوا۔
باغی ٹی وی کے مطابق ایک وڈیو میں انہوں نے پاکستان کے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور بھارتی رہنما ڈاکٹر ششی تھرور کے کردار کا تفصیل سے جائزہ لیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ "بلاول کو ششی تھرور کو کاؤنٹر کرنے کے لیے لانچ کیا گیا ہے۔”معید پیرزادہ کے مطابق ششی تھرور، جو بھارت کی کانگریس پارٹی کے رکن ہیں اور پارلیمانی امورِ خارجہ کمیٹی کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں، کو نریندر مودی حکومت نے عالمی سطح پر پاکستان مخالف بیانیے کو فروغ دینے کے لیے متحرک کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تھرور ایک تجربہ کار سفارت کار، اقوامِ متحدہ کے سابق اعلیٰ عہدیدار اور بھارت کا نظریاتی "فارم پالیسی ہاک” ہیں جو پاکستان کے خلاف FATF جیسے پلیٹ فارمز پر سرگرم کردار ادا کر رہے ہیں۔معید نے ششی تھرور اور بلاول بھٹو زرداری کا موازنہ کرتے ہوئے بلاول کو ایک "سونے کا چمچ منہ میں لے کر پیدا ہونے والا” سیاستدان قرار دیا اور کہا کہ ان کی زندگی میں کوئی جدوجہد نہیں رہی۔ اس کے برعکس ششی تھرور کو انہوں نے ایک "سیلف میڈ” شخصیت کہا جنہوں نے عالمی سطح پر اپنی ساکھ بنائی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ معید پیرزادہ کا زور پاکستان کو FATF کی بلیک لسٹ میں شامل کرنے کی بھارتی کوششوں پر بھی رہا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ششی تھرور کی زیرِ قیادت بھارت یہ بیانیہ دنیا میں پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے کہ پاکستان کو براہِ راست FATF کی بلیک لسٹ میں شامل کیا جائے تاکہ IMF پروگرام معطل ہو جائے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ معید پیرزادہ کا لب و لہجہ اور مؤقف اس قدر بھارتی بیانیے سے میل کھاتا ہے کہ سننے والا گمان کرتا ہے جیسے بھارتی میڈیا کا کوئی اینکر گفتگو کر رہا ہو۔ سوشل میڈیا پر بھی ان کے اس بیان پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
عالمی میڈیا تنظیموں کا غزہ میں صحافیوں کو داخلے کی اجازت دینے کا مطالبہ
روس ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات میں کردار ادا کرنے کو تیار
ملیر جیل بریک: 115 ملزمان عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل، 111 قیدی تاحال مفرور