مفت آٹے کی ذلت آمیز دستیابی نے نااہلی کے پول کھول دیے، خالد مسعود
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا کہ حکومتی بدانتظامی نے عوام کو ذلیل خوار کرکے رکھ دیا ہے- مفت آٹے کے حصول کے لیے عوام کو لائنوں میں کھڑا کرکے کا تشدد کا نشانہ بنوایا جارہا ہے- جس میں سینکڑوں افراد زخمی اور 2 سے 3 اموات واقع ہوچکی ہیں- حکمران اپنی پالیسیوں پر غور کریں وگرنہ پاکستان کے عوام کو بھیڑ بکریوں کی طرح دھکیلنا بند کریں- حکومتی اشرافیہ نے عوام کو 5 ارب کی مفت آٹا سکیم دے کر عوام پر 10 ارب کا اضافی بوجھ ڈال دیا ہے، 648 روپے والا 10 کلو آٹے کے تھیلا 510 روپے مہنگا کرکے 1158 روپے کردیا گیا ہے،اس سے بڑا عوام کا معاشی قتل اور کیا ہوگا کہ غریب سے ایک وقت کا نوالہ بھی چھین لیا گیا ہے۔ جو کسی صورت برداشت نہیں ہے،
ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں موجود پاکستانی مرکزی مسلم لیگ کے اجلاس میں مرکزی کابینہ اور امیدواران سے خطاب کرتے ہوئے کیا- انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ سے درخواست ہے کہ مفت آٹے کے حصول کے لیے انتظامات کو ترجیح بنیادوں پر بہتر کیا جائے تاکہ عوام کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے،انہوں نے مزید کہا کہ ہم پورے پاکستان میں یونین کونسل لیول پر سستی روٹی تندور لگا کر عوام کو 10 روپے کی روٹی فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ اوپن مارکیٹ میں روٹی 20 سے 25 روپے میں فروخت کی جارہی ہے دوسری جانب مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام کراچی اور پنجاب میں بڑے پیمانے پر سستے بازار لگا کر عوام کو معاشی ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے- جہاں پر کسی کی عزت کو مجروح نہیں بلکہ اس پارٹی کے کارکن خوش دلی سے عوام کے لیے اپنی فلاحی خدمات سر انجام دے رہے ہیں- کیونکہ قوم کی خدمت پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا مشن ہے اور اس مقصد کے لیے لوگوں کی نبض پر ہاتھ رکھنے والے اور ان کے دکھ درد میں شریک ہونے والے امیدواران کو ہم نے میدان میں اتارا ہے۔
مفت آٹے کی فراہمی کے حوالے سے بعض شہروں میں بد نظمی کے واقعات پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نوٹس لے لیا اور صوبائی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ،نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے مفت آٹے کی فراہمی کے سنٹرز پر انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت کر دی،اور کہا کہ کمشنرز،آرپی اوز، ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز اپنے شہروں میں سنٹرز کے دورے کریں ، اوکاڑہ میں مفت آٹا پوائنٹ پر بھگدڑ مچنے سے 4 خواتین بے ہوش ہو گئیں جس کا وزیراعلیٰ محسن نقوی نے نوٹس لے لیا ، نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بھگدڑ مچنے کے واقعے کا فوری نوٹس لیا اور خواتین کو طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات دیں، انہوں نے کمشنر ساہیوال سے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کر لی۔
دوسری جانب پاکپتن میں آٹے کے حصول کیلئے آنے والے شہری پر پولیس نے تھپڑوں کی بارش کر دی۔ پاکپتن پلے گراؤنڈ پوائنٹ پر مفت آٹے کی تقسیم کے دوران جھگڑا ہوا تھا
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف نے ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں مفت آٹے کے حصول کیلئے ایک اور شہری کی جان گئی، فیصل آباد میں آٹا لینے آیا بزرگ شہری چل بسا، جس کے بعد دو روز میں تین افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔گزشتہ روز بھی اس پوائنٹ پر بھگدڑمچنےسے متعددافرادزخمی ہوئےتھے جبکہ گزشتہ روزپولیس کی جانب سے شہریوں پر تشدد بھی کیا گیا تھا
پنجاب میں مفت آٹے کے حصول کیلئے ایک اور شہری کی جان گئی،
فیصل آباد میں آٹا لینے آیا بزرگ شہری چل بسا، جس کے بعد دو روز میں تین افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
گزشتہ روز بھی اس پوائنٹ پر بھگدڑمچنےسے متعددافرادزخمی ہوئےتھے جبکہ گزشتہ روزپولیس کی جانب سے شہریوں پر تشدد بھی کیا گیا تھا pic.twitter.com/9qmF2H5Ccc— Zayan Hasan (@ZayanHasan1) March 21, 2023
پاکپتن پلے گراونڈ میں مفت آٹا پوائنٹ پر آٹے کے حصول کے لیے آنے والے شہری پر پولیس اہلکار نے تھپڑوں کی بارش کردی ملازم نے خواتین کو بھی دھکے دیئے۔شہری پر تشدد کی فوٹیج میڈیا کو موصول ہو گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے پولیس اہلکار کس طرح شہری کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے۔ pic.twitter.com/qC1K25M6Dq
— SAMI ULLAH JOURNALIST (@SDailydin) March 21, 2023