مفت ٹرانسپورٹ ، وزیراعظم کا حکم، شہریوں کے دل جیت لئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ‏پاکستان سیٹیزن پورٹل پر شہری کی تجویز،وزیراعظم کا بروقت ایکشن ،کندھوں پر لکڑیاں لے جانے والوں کے لیے ٹرانسپورٹ مہیا کرنے کا حکم دے دیا

‏ریڈ زون کے اطراف میں کچی بستی کے غریب مکینوں کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے، وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ لکڑیاں لے جانے کے لیے ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کی جائے،

وزیر اعظم کی ہدایت پر سی ڈی اے کو فوری احکامات جاری کر دیئے گئے، وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ‏سی ڈی اے کچی بستی کے مکینوں کے لیے ٹرانسپورٹ کا انتظام کرے گی،ٹرانسپورٹ کی سہولت بالکل مفت فراہم کی جائے گی، خواتین، بچوں و بزرگوں کو مسلم کالونی تک رسائی ہوگی،

‏وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر سی ڈے اے کا فوری ایکشن ،ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کرنے کا آغاز کردیا گیا ،شہری کی تجویز پر وزیراعظم نے کندھوں پر لکڑیاں لے جانے والی خواتین، بزرگ اور بچوں کیلئے ٹرانسپورٹ مہیا کرنے کا حکم دیا ریڈ زون کے اطراف میں کچی بستی کے مکین گیس نہ ہونے کے باعث روزانہ لکڑیاں چنتے ہیں، وزیراعظم کی ہدایت پر ریڈ زون سے کالونی تک فوری مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت دے دی

Shares: