قصور
گورنمنٹ کی طرف سے دیئے جانے والے مفت آٹے سے اکثر لوگ محروم،بیس ہزار کی موٹر سائیکل اور سالوں پیسے جمع کرکے عمرہ کی نیت سے پاسپورٹ بنوانے والے بلا معاوضہ آٹا سے محروم،شہریوں میں تشویش،حکومت وقت سے انصاف کی اپیل
تفصیلات کے مطابق قصور میں گورنمنٹ کی طرف سے دیئے جانے والے مفت آٹے سے اکثر لوگ محروم رہ رہے ہیں
جن بیچاروں کے نام بیس ہزار روپیہ کی پرانی کھٹارا موٹر سائیکل ان کے نام پہ ہے یا پھر کئی سالوں سے اس نیت سے تھوڑے بہت پیسے جمع کرکے پاسپورٹ بنوا رکھا ہے کہ شاید دیدار حرم و مدینہ باسعادت عمرہ کر لیں گے، ان لوگوں کو صاحب حیثیت کی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے جبکہ جن لوگوں نے کئی کئی پلاٹ خرید کر رکھے ہیں اور وہ پلاٹ کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ میں نہیں وہ لوگ مفت آٹا لے رہے ہیں
گورنمنٹ کی طرف سے کی جانے والی اس بے انصافی پہ لوگ سخت حیران ہیں اور حاکم وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں تاکہ اصل حقداروں کو ان کا حق ملے نا کہ ان لوگوں کو آٹا مفت ملے نا کہ جن کے اچھے بھلے کاروبار ہیں اور وہ ٹیکس سے بچنے کے لئے اپنے کاروبار ، پلاٹس،گاڑیاں،موٹرسائیکلوں سمیت دیگر قیمتی اثاثے کسی اور کے نام پہ رکھے ہوئے ہیں








