مفت آٹے کی تقسیم ،بھگدڑ سے دو خواتین،پولیس اہلکاروں سمیت متعدد زخمی

0
44
rescue

جہانیاں میں مفت آٹا پوائنٹ پر پولیس تشدد سے بھگڈر خاتون کا بازو ٹوٹ گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی طرف سے پہلی بار غریب شہریوں کے لئے مفت آٹے کی تقسیم کا سلسلہ شروع ہوا تو پنجاب کے کئی شہروں میں بدامنی، دھکم پیل دیکھنے میں آئی ، آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے کئی اموات ہو چکی ہیں،

جہانیاں میں خواتین کے مفت آٹا پوائنٹ پر پولیس نے تشدد کیا جس کے بعد بھگدڑ مچ گئی، اس دوران خاتون کا بازو ٹوٹ گیا,ریسکیو 1122 نے شدید زخمی خاتون کے ساتھ ملنے والا مفت آٹا بھی ہسپتال منتقل کردیا, خواتین کے مفت آٹا سنٹر میں بد نظمی دھکم پیل دینے میں آئی، پولیس نے مفت آٹا لینے آنے والی خواتین کے رش کو کنٹرول کرنے کیلئے ڈنڈے اٹھا لئے آٹا لینے آئی 2 خواتین پولیس تشدد اور بھگدڑ سے شدید زخمی ہوگئی, زخمی خاتون آمنہ بی بی زوجہ محمد ارشد کے بازو کی ہڈی ٹوٹ گئی دوسری زخمی خاتون کو فسٹ ایڈ کو بعد گھر چھوڑ دیا گیا, شدید زخمی خاتون آمنہ بی بی کے ساتھ ریسکیو نے آٹا کے ملنے والے مفت تھیلے بھی ہسپتال میں منتقل کردیئے. شدید زخمی خاتون کو تشویش ناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال منتقل کردیا,

ڈی پی او خانیوال رانا عمر فاروق بھی مفت آٹا کے لئے آنے والی خواتین کے رش کو کنٹرول کرنے کے لئے کرکٹ اسٹیڈیم کے مین گیٹ پر موجود تھے، خواتین کا کہنا ہے کہ مفت آٹا سنٹر پر انتظامیہ کی جانب سے ناقص انتظامات کئے گئے ہیں گزشتہ روز مفت آٹا کے لئے ایک خاتون جانبحق اور دو بے ہوش ہوئی تھیں, مفت آٹا سنٹر پر انتظامات بہتر کئے جائیں,

دوسری جانب پنجاب میں مفت آٹے کی تقسیم ،نگرانی کے لئے وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر وزرا کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں۔ وزیر بلدیات ابراھیم مراد ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں مفت آٹے کی تقسیم کی نگرانی کریں گے ۔ وزیر بلدیات ابراھیم مراد ڈیرہ غازی خان ڈویژن روانہ ہو گئے۔ ابراھیم مراد راجن پور ، ڈیرہ غازی خان ، مظفر گڑھ اور ضلع لیّہ میں مفت آٹا تقسیم کرنے کی نگرانی کریں گے ۔

علاوہ ازیں ملتان میں جامعۃالعلوم نزد مدنی چوک کے قریب فری آٹا تقسیم سینٹر کے دوران دھکم پیل ہوئی جس کی وجہ سے تین سے زائد لوگ زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو کمانڈ کنٹرول نے فوری طور پر موقع پر موجودہ موٹر بائیک سٹاف کو الرٹ کیا اور قریبی اسٹیشن سے مزید ریسکیو ایمبولینس , موٹر بائیک بھجوا دی۔ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے فوری طور مریضوں کی فوری طبی امداد شروع کردی۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق اب تک 10 سے زائد مریضوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی جاچکی ہیں جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں اور دو مریضوں کو فوری طبی امداد کے بعد نشتر ہسپتال شفٹ کیا جا رہا ہے۔

عامرمیر نے مری میں قائم مفت آٹا پوائنٹ کا دورہ کیا 

مفت آٹے کی ذلت آمیز دستیابی نے نااہلی کے پول کھول دیے، خالد مسعود

مفت آٹے کی تقسیم کے دوران پنجاب میں مزید دو افراد جان کی بازی ہار گئے

مفت آٹے کی تقسیم،بھگدڑ مچنے سے ایک اور خاتون کی موت

Leave a reply