وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور سڑک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے۔
باغی ٹی وی : مولانا عبدالشکور میریٹ سے سیکرٹریٹ چوک کی طرف جارہے تھے ہائی لکس ریوو جس میں پانچ آدمی سوار تھے نے مولانا عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر ماری۔
مولانا عبدالشکور کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے پولیس کے سینئر افسران موقع پر موجود ہیں گاڑی اور سوار افراد کو پولیس حراست میں کے لیا گیا ہے۔
آئی جی اسلام آباد ہسپتال پہنچ گئے ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر مریم اورنگزیب بھی ہسپتال پہنچ گئی ہیں-
وفاقی وزیر مذہبی امور و امیر جے یو آئی فاٹا مفتی عبدالشکور کی نماز جنازہ کل بروز اتوار بتاریخ 16 اپریل بوقت دو بجے دن تاجبی خیل لکی مروت میں ادا کی جائے گی ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کے حادثے میں جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیااپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میرے دوست، ساتھی اور کابینہ کے اہم رکن مفتی عبدالشکور صاحب کی اچانک موت کا سن کا شدید دکھ اور تکلیف ہوئی۔ وہ ایک باعمل عالم، نظریاتی سیاسی کارکن اور نیک انسان تھے۔ اللہ تعالٰی مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے-
واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام کے رہنما و وفاقی وزیر مفتی عبدالشکور قومی اسمبلی کے حلقے این اے 51 سے متحدہ مجلس عمل کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔