مفتی عبدالقوی سے ہندو بچے کی شرارت، بینڈ بج گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر اینکر پرسن زین علی نے کہا ہے کہ آج میرے ساتھ ایک ایسی شخصیت سٹوڈیو میں موجود ہے جن کے نام کے ساتھ مفتی لگتا ہے لیکن انکی وجہ شہرت انکے نام نہیں کام ہیں، گوگل کریں گے تو ایسی ایسی ویڈیو سامنے آئیں گی کہ حیران رہ جائیں گے، مفتی عبدالقوی بڑی مشہور شخصیت ہیں، ایک عام تاثر یہ ہے کہ مفتی صاحب مارکیٹ میں ہر مہینے ایک ویڈیو پھینکتے ہیں وہ ایسی ہلچل مچاتی ہے کہ مفتی صاحب کی وجہ شہرت انکا کام ہے
اینکر زین علی نے سوال کیا کہ غیر محرم عورت کے ساتھ ہاتھ پکڑنا اور ڈانس کرنا کیا یہ اسلام میں جائز ہے، جس پر مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ ہم نے اسی چینل پر 3 اگست کو اعلان کیا اور پوری امت کو گواہ بنا کر کہا کہ آج کے بعد سیلفی اور تصویر خواتین کے ساتھ نہیں بنائیں گے ، جس پروگرام میں اینکر محترمہ ہوں گی اس میں نہیں جائیں گے،جس پر اینکر زین علی نے کہا کہ 3 اگست سے پہلے آپ نے ہمیں بھی یہ کہا تھا جس پر مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ ہم نے یہیں بیٹھ کر کہا اور امت کو خوشخبری سنائی،ہزاروں لوگوں کے مبارکباد کے فون آئے اور کہا کہ اچھا فیصلہ کیا
اینکر زین علی نے کہا کہ وہ لوگ کون ہیں جنہوں نے مبارکباد دی ،انہوں نے یہ نہیں کہا کہ اس پر معذرت کریں، مبارکباد دینے والے کون ہیں ،وہ کون سے شہنشاہ لوگ ہیں جس پر مفتی عبدالقوی نے کہا کہ دس فیصد بزرگ مذہبی تھے انہوں نے کہا ویلڈن، نوے فیصد نوجوان نسل نے کہا کہ مفتی صاحب آپ نے یہ کیا کیا، نوجوان نسل اسلئے محبت کرتے ہیں کہ آپ روشن خیال ہیں،خواتین کے بارے میں نرم رویہ رکھتے ہیں،ہم بچوں کے ساتھ سیلفیاں بنا کر دل کو سکون بخشنے والے ہیں، ایک پروگرام میں اسلام آباد میں شریک ہوا، این جی اوز کی دس خوتین نے کہا کہ تصویر میں نے منع کر دیا
اینکر زین علی نے کہا کہ یہ کون سی روشن خیالی ہے کونسا اسلام ہے کہ آپ لڑکی کا ہاتھ پکڑ کر اس کے ساتھ ڈانس کر رہے ہیں،ساری باتیں ایک طرف، یہ اسلام میں کہا ہے، آپ لوگوں کو مایوس نہیں کرتے ہر ماہ ایک ویڈیو دیتے ہیں، قندیل بلوچ، حریم شاہ اور بہت سی ویڈیو ہیں، جس پر مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ 1982 سے مفتی عبدالقوی عالم اسلام میں متعارف ہیں،گنتی کے چند لوگ ایسے ہیں وینا ملک، قندیل بلوچ، خواجہ سرا، حریم شاہ، ڈانس کرنے والی، میری زندگی کی 38 سال میں دین کے لئے جو خدمات ہیں وہ امت کے سامنے ہیں،
اینکر زین علی نے کہا کہ 38 سال دین کے خدمت کے لئے ہو گئے کتنے طلبا و طالبات ہیں جنہیں آپ پڑھاتے ہیں،کتنے اس ملک میں طلبا ہیں جس پر مفتی عبدالقوی نے کہا کہ میری کتاب مفتاح النجات کا فارسی، پشتو، بنگالی میں ترجمہ ہے،اینکر نے کہا کہ طلبا کے بارے میں بتائیں جس پر مفتی عبدالقوی نے کہا کہ 1985 میں میری جو کتاب آئی اسکو پڑھنے والے برصغیر میں 50 ہزار سے زیادہ ہوں گے،
اینکر زین علی نے کہا کہ 20 ہزار طلبا گوگل پر مفتی عبدالقوی لکھتے ہیں،اور آپ کی نازیبا متنازعہ ویڈیو سامنے آتی ہیں ان طلبا پر کیا گزرتی ہو گی کہ گوگل پر کسی روحانی شخصیت کے ساتھ تصویر نہیں، کوئی بیان نہیں، حریم شاہ، خواجہ سرا کے ساتھ ویڈیوز ہیں،یعنی آپ نے کسی کو معاف نہیں کیا ہوا، جس پر مفتی عبدالقوی نے کہا کہ 2016 سے لے کر اب تک یہ جو 5 طرح کی تصاویر ہیں اس کے اندر جو صورتحال ہے کہ ان حضرات کو معلوم ہے، دنیا سے فون آتے ہیں لوگ کہتے ہیں کہ ہم آپ کو سنتے ہیں، اسلام کی خدمت کر رہے ہیں،90 فیصد لوگ سمجھتے ہیں کہ لوگ آپ کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں،آپ اسلام کے حقیقی نمائندے ہیں
اینکر زین علی نے کہا کہ یہ کون سی سازش ہے جب آپ کسی لڑکی کے ساتھ ڈانس کرتے ہیں،کیا یہ سی پیک کے خلاف سازش ہے، جتنے طلبا ہیں ان کی کیا کیفیت ہو گی کہ میرا استاد کیا کر رہا ہے جس پر مفتی عبدالقوی نے کہا کہ قندیل بلوچ سے شروع کرتا ہوں ، بات آئی کہ مفتی عبدالقوی فون بھی نہ کرے، پھر محترمہ خود کر چل آئیں،پھر اسکے بعد یہ بات بات، جرات کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ قندیل بلوچ سے حریم شاہ تک جس نے بھی بات کی، مجھ پر الزام تو نہیں لگایا اخلاق کے حوالہ سے
اینکر زین علی نے کہا کہ آپ نے وہ ویڈیو دیکھی ہے جس میں حریم شاہ آپ کو گالیاں دے رہی ہے،جس پر مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ میں نے حریم شاہ کو کہا کہ تم نے شہرت کمائی اب عزت کماؤ،مدرسے کے اندر 5 سال دین پڑھا،تم قرآن سناؤ،مفتی عبدالقوی حدیث سنائے گا، عائشہ نامی ایک محترمہ کہ رہی ہے کہ میں پی سی ہوٹل میں ٹھہری ہوئی ہیں تو میں نے کہا کہ میں ہفتے کا شیڈول بناتا ہوں میں نہیں آ سکتا، جس پر خاتون نے کہا کہ میری فلائٹ ہے میں نے واپس جانا ہے، میں نے کہا میں نہیں آ سکتا
اینکر زین علی نے کہا کہ مفتی صاحب یہ آفریں جو ہیں،آپ ہی کو کیوں ہوتی ہیں، اس ملک میں بڑے علما ہیں، آپ کے ساتھ ہی ایسا کیوں ،ڈانس کے آپ ماہر ہیں،جس پر مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ 3 وجہ سے خواتین کا رابطہ ہے، عالمی عدالت انصاف، ہر روز طلاق کے کیسز سن رہا ہوں، پاکستان کو چاہنے والی صرف خواتین ہی نہیں ہیں، اردو جاننے والے لوگ جو پاکستان سے باہر ہیں وہ مفتی عبدالقوی سے پیار کرتے ہیں، مفتی عبدالقوی کی زبان میں چاشنی ہے،جو پیغام دیا امن کا دیا، محبت کا دیا
اینکر زین علی نے سوال کیا کہ آپ ہیں کیا ،عالم دین ہیں، مفتی ہیں،مذہبی سکالر ہیں،عیاش ہیں، پلے بوائے ہیں،جس پر مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ مفتی عبدالقوی عالم اسلام کا خوش نصیب مفتی ہے جس پر تمام مسالک کے لوگ عالم اسلام کا نمائندہ سمجھتے ہیں،اینکر زین علی نے کہا کہ رویئت ہلال کمیٹی سے کیوں نکالا گیا تھا، جس پر مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ سات سال میں رویت ہلال کمیٹی کا ممبر رہا ہوں،آپ کسی سے پوچھ لیں کہ مفتی منیب کے بعد رویئت ہلال کمیٹی میں کس کو جانتے ہیں تو وہ کہے گا مفتی عبدالقوی کو ،جس وقت پشاور کے ایک مسجد سے اعلان ہوتا تھا انکے لئے مفتی عبدالقوی مرد آہن بن کر آتا تھا کہ رویت کمیٹی درست ہے، یہ وہ جرات ہے کہ زبان کی برکت سے اللہ نے عزت دی، 2 ہزار پروگرام الیکٹرانک میڈیا پر کئے، کوئی متنازعہ جملہ ہے؟
اینکر زین علی نے کہا کہ ان میں سے 1800 پروگرام وہ ہوں گے جو متنازعہ ویڈیو پر ہوں گے، آپ کی وجہ شہرت ؟ آپ کے نام کے آگے مفتی لگتا ہے،میں قدر کرتا ہوں ، آپ کی وجہ شہرت آپ کا علم کیوں نہیں ہے، کارنامے کیوں ہیں جس پر مفتی عبدالقوی نے کہا کہ میرا علم وجہ شہرت ہے، میری کتاب طلبا، علماء کے پاس موجود ہے، فقہا کے پاس موجود ہے، کچھ مہینے بعد اعلان کرنے والا ہوں جس نے حدیث اور فقہ کے اپر اہم مسائل پر رہنمائی لینی ہو وہ مفتی عبدالقوی کے پاس آ جائے
اینکر زین علی نے کہا کہ 3 اگست کو ہمارے پروگرام میں دعویٰ کر کے گئے کہ کسی کے ساتھ سیلفی نہیں بناؤن گا چینی لڑکی کے ساتھ ویڈیو سی پیک کے لئے تھی یا لداخ میں جو چین کر رہا ہے بھارت کے ساتھ اسکا جشن تھا ،آپ کے گھر والوں نے بھی وہ ویڈیو دیکھی ہو گی جس پر مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ ہم نے آپ کے پروگرام میں کہا کہ خاتون اینکر کو انٹرویو بھی نہیں دیں گے، 3 دن بعد مفتی عبدالقوی پر اللہ کا کرم ہوا کہ اٹلی سے ایک محترمہ آئی اور اس نے اسلام قبول کیا، میرے گھر والے اس پر مطمئن ہیں کہ اس رنگ کی قمیض نہ میں پہنی نہ میں نے سلوائی، اس ویڈیو میں نہیں ہوں
اینکر زین علی نے کہا کہ یعنی آپ کہہ رہے ہیں کہ ویڈیو میں نہیں ہیں،میں سمجھتا کہ آپ عالم دین سچے آدمی ہیں، آپ آن ایئر جھوٹ بول رہے ہیں، ہزاروں لوگوں نے ویڈیو دیکھی جس پر مفتی عبدالقوی نے کہا کہ 36 لاکھ لوگوں نے اس ویڈیو کو دیکھا، اس طرح کی قمیض ہمارے خاندان میں کسی نے نہیں سلوائی، مفتی عبدالقوی کی ٹایٹ قمیض نہیں ہوتی،علماء کی طرح کھلے کپڑے سلواتا ہوں، اس ویڈیو میں کھوپڑی ایک جگہ کھڑی ہے اور نیچے جسم حرکت کر رہا ہے جس پر اینکر زین علی نے کہا کہ ایسا بالکل نہیں ہے،میں نے بغور مطالعہ کیا ہے،اسکے اندر آپ موجود ہیں لڑکی کے ساتھ ڈانس کر رہے ہیں، مفتی عبدالقوی نے کہا کہ جس چینل نے شرارت کی وہ میٹروپول کے نام سے ہے،انگلینڈ میں ہے ،حماد اسکے مالک کے نام ہے،اس نے بتایا کہ ہندو بچہ ہمارے پاس ہے، اس نے شرارت کی ،سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس ویڈیو کو دیکھیں کارٹون کے طرز پر بنائی گئی، جسم کسی کا کھوپڑی کسی کی،
اینکر زین نے کہا کہ جن لوگوں نے ویڈیو دیکھی وہ اس بات کو مان رہے ہیں کہ ویڈیو میں آپ ہی ہیں لیکن آپ نہیں مان رہے، اس سے پہلے بھی ڈس اون کر چکے ہیں، یہی ٹوپی جو آپ نے پہنی ہوئی وہ قندیل بلوچ کے سر پر تھی، ساری ویڈیو تصاویر جو آپ کی آتی ہیں آپ کو فیصلہ کر لینا چاہئے کہ وجہ شہرت کارنامے نہیں نام ہونا چاہئے جس پر مفتی عبدالقوی نے کہا کہ قندیل نے جب ٹوپی پہنی میں نے انکار نہیں کیا، انکے جو عزائم تھے وہ بتائے،میں ہوٹل میں وضو کرنے گیا تو انہوں نے تصویر بنائی،حقیقت کو ماننے کو تیار ہوں، آپ کی بات کو مانتے ہوئے کہتا ہوں کہ آپ درست کہہ رہے ہیں، اس محترمہ کے ویڈیو بیان موجود ہیں کہ میں مفتی عبدالقوی کو آج مل رہی ہوں میری اس سے پہلے کوئی ملاقات نہیں ہے،ڈانس کرتا شخص فلاں نامی شخص ہے مفتی عبدالقوی نہیں ہے ،آپ جیسے لوگوں کو یقین ہو گیا کہ یہ مفتی عبدالقوی کی ہے، یہ کان میں پکڑ رہا ہوں، اللہ کے ہاں جب رجوع کر کے توبہ کر رہا ہوں، اللہ سے بھی اور اگر یہ درست ہے تو گناہ سمجھتے ہوئے ،
اینکر زین علی نے کہا کہ میں آپ کا ساتھ دوں گا، آپ حقیقت بتائیں کہ اس چینی لڑکی کے ساتھ ڈانس کیا،آپ توبہ کر رہے ہیں،توبہ اللہ قبول کرتا ہے،ہم کون ہوتے ہیں،اگر آپ سچے دل سے توبہ کر رہے ہیں تو 3 اگست کو جو توبہ کر رہے تھے اسکا کیا ہے، مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ یہ تصویر جو دکھائی گئی یہ کم از کم آٹھ نو مہینے پہلے کی ہے، جس پر اینکر نے کہا یہ ہے آپ کی،مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ اس صنعت نے جس طرح ترقی کی اسکو سامنے رکھ کر کہہ دیتا ہوں کہ یہ میں ہوں، اللہ سے معافی مانگتا ہوں اور کہتا ہوں کہ یقینا ہم سے غلطی ہوئی ہماری ہی تصویر ہے، اللہ کے پاس توبہ کا دروازہ کھلا ہوا ہے، امت مسلمہ کے جس جس فرد کا دل دکھا ہے مفتی عبدالقوی ان سے بھی معذرت کرتا ہے، آج کے بعد دیکھتا ہوں کہ کون شرارت کرتا ہے
اینکر زین علی نے کہا کہ آپ معافی مانگ رہے ہیں،آج کے بعد کوئی ویڈیو تصویر وائرل ہوئی تو خود ہی سزا بھی تجویز کر دیں، جس پر مفتی عبدالقوی نے کہا کہ سازش سے کوئی ایسا معاملہ ہوا تو مفتی عبدالقوی داخل دفتر ہوجائے گا، خلوت میں چلا جائے گا،اینکر زین علی نے کہا کہ آپ کی جو گرل فرینڈ ہیں انکو پیغام دیں کہ میں نے توبہ کر لی وہ آپ کا نمبر ڈیلیٹ کر دیں اور آپ بھی انکے نمبر اپنے موبائل سے ڈیلٹ کریں جس پر مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ ان 5 دنوں کے اندر ایک ٹیلی فون آیا یوکرائن سے ایک فرانس سے ،خواتین کے فون آئے،انکے جو دینی روحانی مسائل ہیں، اسلئے فون کرتے ہیں،خواتین خود کہتی ہیں کہ مفتی منیب سے رابطہ کیا 15 دن گزر گئے انکے سیکرٹری سے آگے رابطہ نہیں ہو سکا،مفتی عبدالقوی خود فون سن رہا ہے، مردوں کے بھی فون آتے ہیں،محترمہ سامنے موجود ہیں میں نے نہین کہا کہ ویڈیو پر آو، میں نے کہا کہ حریم شاہ نے جو شرارت کی اسکے بعد اب فون بند، خاتون نے کہا کہ میں بیلجئم سے بول رہی ہوں،
اینکر زین علی نے کہا کہ فلم ایکٹر ہے میرا ،میرا اور آپ میں بڑی مشابہت ہے، آپ دونوں کی وجہ شہرت کارنامے ہیں،وہ بھی کارناموں کی وجہ سے مشہور ہے،آپ بھی، آج آپ نے معافی مانگی لی، مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ تمام خواتین خدارا سازشی نہ بنیں، مفتی عبدالقوی کو امتحان میں نہ ڈالیں، یہ امتحان صرف مفتی عبدالقوی کے لئے نہیں ہے،آج کے بعد تمام خواتین، نوجوان خواتین جو دنیا میں مفتی سے محبت کرتی ہیں انکو کہتا ہوں کہ آزمائش میں نہ ڈالیں، مفتی عبدالقوی بدنام نہیں ہو گا
اینکر زین علی نے کہا کہ آپ یہ بھی اعلان کریں کہ آپ ان جگہوں پر نہیں جائیں گے جہاں ماضی میں جاتے رہے ہیں،ہم جانتے ہیں کہ وہاں کیا کیا ہوتا رہا ہے،مفتی صاحب آپ نے معافی مانگ لی ہے اسلئے اس پر بات نہیں کرتا ،ورنہ آپ جو جو کرتے ہیں سب کے سامنے ہے، مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ آج کے بعد کسی محترمہ کی ویڈیو پر نہیں آنا،جو بات کرنی ہے، آڈیو کے ذریعے کرنی ہے جس کر جملہ دیکھیں گے کہ شرارت کا آغاز ہو رہا ہے، وہیں کہہ دیں گے السلام علیکم