مالاکنڈ: جے یو آئی کے ضلعی امیر مفتی کفایت اللّٰہ کا بیٹا فائرنگ کے واقعے میں زخمی مفتی کفایت اللّٰہ انتقال کر گئے
مالاکنڈ میں جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے ضلعی امیر مفتی کفایت اللّٰہ بیٹے کی فائرنگ کے واقعے میں شدید زخمی ہونے کے بعد دم توڑ گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مفتی کفایت اللّٰہ کو اسلام آباد کے ایک نجی اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی تھی، لیکن زخموں کی تاب نہ لا کر انہوں نے زندگی کی بازی ہار دی۔
یہ واقعہ 16 اگست کو پیش آیا تھا جب مفتی کفایت اللّٰہ کے بیٹے معتصم اللّٰہ نے اپنے گھر میں اہل خانہ پر فائرنگ کر دی تھی۔ اس افسوسناک واقعے میں مفتی کفایت اللّٰہ شدید زخمی ہو گئے تھے جبکہ ان کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا جاں بحق ہو چکا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ یہ فائرنگ گھریلو تنازع کی وجہ سے کی گئی۔ ملزم معتصم اللّٰہ کو فوری طور پر گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ اس المناک واقعے نے علاقے میں گہرے دکھ اور صدمے کی لہر دوڑا دی ہے، اور سیاسی و سماجی حلقے اس واقعے کی مذمت کر رہے ہیں۔ مفتی کفایت اللّٰہ کی وفات سے جے یو آئی کے کارکنان میں بھی شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔