لاہور: تنظیم المدارس اہلِ سنت کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اجلاس میں مفتی منیب الرحمان کو آئندہ پانچ سال کے لیے تنظیم المدارس کا مرکزی صدر منتخب کرلیا گیا۔

عہدے کے لئے انتخاب مکمل اتفاقِ رائے سے ہوا، جس پرشرکا نے خوشی اوراعتماد کا اظہارکیا، اجلاس میں تنظیم کے دیگراہم عہدیداران کا انتخاب بھی اتفاقِ رائے سے کیا گیا،علامہ عبدالمصطفیٰ ہزاروی کومرکزی ناظمِ اعلیٰ منتخب کیا گیا جبکہ ارشد سعید کاظمی اور محمد عثمان قادری کو نائب نظما کی ذمہ داریاں سونپی گئیں۔

شوریٰ ارکان نے امید ظاہرکی کہ نئی قیادت مدارس کے تعلیمی نظام، انتظامی بہتری اوراصلاحات کے ایجنڈے کو مزید مؤثر اندازمیں آگے بڑھائے گی،جلاس میں تنظیم المدارس کے چیئرمین امتحانی بورڈ علامہ حافظ عبدالستارسعیدی پربھرپوراعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں آئندہ مدت کیلئے ذمہ داری جاری رکھنے کا اختیاربھی دیا گیا۔

شوریٰ نے واضح کیا کہ امتحانی نظام میں شفافیت، جدید طریقہ کاراورانتظامی بہتری کومزید مضبوط کیا جائے گا،شرکائے اجلاس نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ تنظیم مدارس دینی تعلیمی نظام کے فروغ اورملی یکجہتی کیلئے اپنی خدمات جاری رکھے گی۔

Shares: