باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رمضان کا مقدس مہینہ اختتام پذیر ہونے کو ہے، روزے 29 ہوں گے یا 30، اس حوالہ سے روئیت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا،جو چاند دیکھے گا اور عید کے ہونے یا نہ ہونے کا اعلان کرے گا، سعودی عرب میں بھی آج 29 واں روزہے اور پاکستان میں بھی 29 واں روزہ ہے

رویئت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی‌صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے، پاکستان کے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان میں بھی روئیت ہلال کے اجلاس ہوں گے،شہادتوں کی بنیاد پر مرکزی کمیٹی چاند کا اعلان کرے گا، تا ہم آج ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی جس نے سب کو حیران کر دیا،

مقبوضہ جموں کشمیر کے مفتی ناصر الاسلام کی ویڈیو لیک ہوئی ہے جس میں‌ وہ چاند کے حوالے سے پہلے ہی اپنا ویڈیو پیغام ریکارڈ کروا چکے ہیں،مفتی ناصر الاسلام اپنے ویڈیو پیغام میں کہتے ہیں برادارن اسلام ، السلام علیکم، آج 20 اپریل جمعرات، رویت ہلال کمیٹی جموں کشمیر کو چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، علماء کرام سے مشاورت سے یہ طے ہے کہ عیدالفطر 22 اپریل کو منائی جائے گی،

مفتی ناصر الاسلام کا ویڈیو پیغام ایک منٹ 21 سیکنڈ کا ہے، روئیت ہلال کمیٹی کا اجلاس شام مغرب کے وقت ہوتا ہے، اور مفتی ناصر الاسلام نے اجلاس سے قبل ہی ویڈیو پیغام ریکارڈ کروا دیا کہ چاند نظر نہیں آیا اور عید 22 اپریل کو ہو گی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی، مفتی ناصر الاسلام جنہیں جموں کشمیر کا مفتی اعظم بھی کہا جاتا ہے کی جانب سے عید کے حوالہ سے ویڈیو پہلے ریکارڈ کروانے پر سوال اٹھ رہے ہیں، کیا دین اسلام ہمیں اس امر کی اجازت دیتا ہے؟ کیا مفتی ناصر الاسلام روئیت ہلال کمیٹی کے رکن ہیں، کیا اجلاس اور وقت سے قبل ایسی ویڈیو ریکارڈ کروانے پر انکی گواہی قبول کرنی چاہئے ؟

پاکستان میں عید کو لے کر ہمیشہ ہی قوم مسائل سے دو چار رہتی ہے، خاص کر عید الفطر ہمیشہ دو ہی منائی جاتی ہیں، رمضان کے روزے کتنے ہوں گے اس پر کوئی بھی قبل از وقت کچھ نہیں کہہ سکتا،29 بنیں گے یا 30، صرف اللہ ہی بہتر جانتا ہے، ہلال کمیٹی شہادتوں کی بنیاد پر اعلان اور فیصلہ کرتی ہے تا ہم مفتی ناصر الاسلام کی جانب سے پہلے ہی عید 22 اپریل کو کرنے کا ویڈیو پیغام رویئت ہلال کمیٹی کو ہی متاثر کر رہا ہے، کیا ہلال کمیٹی ایسی شہادتیں قبول کرتی ہے اس حوالہ سے مرکزی ہلال کمیٹی کو بھی وضاحت کرنی چاہئے اور ایسے اراکین کے خلاف سخت نوٹس لینا چاہئے

مفتی ناصر الاسلام کی جانب سے عید الفطر کے حوالہ سے چاند دیکھے بنا اعلان ریکارڈ کرنے کی ویڈیو لیک نہ ہوتی تو ہو سکتا ہے کہ چاند آج نظر آ جائے اور مفتی ناصر الاسلام اسی پیغام پر بضد ہوں کہ چاند نظر نہیں آیا،عید 22 کو ہی ہو گی، ضرورت اس امر کی ہے رویت ہلال کمیٹی میں ایسے علماء کو شامل کیا جائے جو امت کو گمراہ کرنے کی بجائے صحیح رہنمائی کریں ،

Shares: