مزید دیکھیں

مقبول

بھارت کا سرینگر ایئرپورٹ کے قریب 10 دھماکوں کا دعوی

مقبوضہ کشمیر کے علاقے سرینگر میں بین الاقوامی ہوائی...

بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک اور فوٹوگرافک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

9مئی کے مقدمات میں پولیس نے بانی پاکستان تحریک...

بھارتی مصنوعات پاکستان کی زمینی,فضائی یا سمندری راستے سے نہیں گزرسکیں گی

وزارت تجارت نےکہا ہے کہ بھارتی مصنوعات پاکستان کی...

حماس کی سرنگ میں بم دھماکہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک

غزہ میں حماس کی سرنگ میں ہونے والے بم...

مفتی تقی لاہوری یا عامرخان:ساری کہانی کا رومانوی ڈراپ سین

لاہور: مفتی تقی لاہوری یا عامرخان:ساری کہانی کا رومانوی ڈراپ سین اطلاعات کے مطابق پچھلے دو دن سے سوشل میڈیا پر یہ خبر گرم تھی کہ مفتی تقی لاہوری نے اپنی شاگردہ کے ساتھ چوتھی شادی کرلی ہے ، اس خبر کے بعد سوشل میڈیا پرجس طرح پراپیگنڈہ پھیلا یا پھیلا گیا اس کا احاطہ کرنا بہت مشکل ہے

اس ساری صورت حال میں ڈرامائی تبدیلی اس وقت آئی جب یہ معلوم ہوا ہے کہ یہ تو کہانی ہی اور ہے

یاد رہےکہ اس سے پہلے اس خبر پر مزاح،طنز ،تنقید اور مفتیان و علماء کا مذاق اڑاتے ہوئے بات بہشت کی حوروں تک پہنچ گئی۔

اس حوالے سے فردوس جمال کہتے ہیں کہ ہم نے مبینہ مفتی کا شجرہ نسب و نسبت ڈھونڈا کل کی خبر سے پہلے مفتی کا کہیں کوئی تذکرہ نہیں ملا ۔

وہ مزید کہتے ہیں کہ اس کے بعد اب جا کر عقدہ کھلا اور مبینہ مفتی کا سراغ ملا ۔یہ شخص نہ تو مفتی ہے،نہ تقی ہے، نہ لاہوری ہے اور نہ ہی یہ خاتون اس کی شاگردہ ہے۔

اس شخص کا نام عامر خان ہے یہ ورجینا میں رہتا ہے،یہ رئیل اسٹیٹ کا بزنس کرتا ہے،یہ عورت اس کی سگی بیوی ہے اور وائرل ویڈیو عید کے موقع پر فوٹو شوٹ کی ہے۔

کل سے برپا طوفان بدتمیزی میں جو لوگ شامل رہے انہیں چاہئے کہ وہ اپنی پوسٹیں ڈیلیٹ کرتے ہوئے معذرت کرے،اور کسی بھی پوسٹ کو بغیر تحقیق کے شئیر نہ کرے۔