سیالکوٹ:آؤ مل کر پاکستان کو سبز بنائیں، مغلیہ قبیلے نے پودے لگاکرمثال قائم کی

سیالکوٹ (باغی ٹی وی بیورو چیف شاہد ریاض) قبیلہ مغلیہ کے رہنماؤں نے رحیم پور کھچیاں سیالکوٹ میں پودے لگا کر سرسبز پاکستان کے لیے اپنا حصہ ڈالا ہے۔ اس موقع پر پودوں کی دیکھ بھال کے لیے ایک کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے جو درخت بننے تک پودوں کی مکمل حفاظت کی ذمہ دار ہوگی۔

سماجی رہنما بابر بیگ نے اس موقع پر کہا کہ سرسبز مستقبل کے لیے درختوں کی پرورش اور حفاظت انتہائی ضروری ہے۔ درخت ایک صحت مند ماحولیاتی نظام کے لیے بہت اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ درخت انسانوں، پرندوں اور جانوروں کے لیے مشترکہ فائدہ مند ہیں۔

اس موقع پر طیب بیگ، عباس بیگ، رزاق بیگ، ذیشان بیگ، شکیل سیٹھی، ظہیر بیگ،عثمان بیگ، شعبان بیگ، سکندر بیگ سمیت دیگر افراد نے بھی پودے لگا کر اس مہم میں اپنا تعاون دیا۔

Leave a reply