قصور
پتوکی کے تھانہ سرائے مغل کی حدود میں اغواء ہونے والے 3 بچے بازیاب
سرائے مغل کے رہائشی رشید احمد کے 2 بیٹے اور ان کے دوست کے دوست کا بیٹا 13 ستمبر کو مدرسہ میں تعلیم حاصل کر کے واپس جا رہے تھے کہ انہیں راستہ میں کو اغوا کر لیا گیا
اغواء ہونے والے بچوں کے نام 11 سالہ انیل 9 سالہ عاطف اور 15 سالہ مختار ہیں
اعواء کا مقدمہ تھانہ سرائے مغل میں بچوں کے والد کی مدعیت میں درج کروایا گیا تھا DPO قصور زاہد نواز مروت نے DSP پتوکی رضوان منظور چیمہ کی سربراہی میں سپیشل ٹیم تشکیل دی جس نے پیشہ وارانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بچوں کا سراغ لگایا اور ان کو شیخوپورہ کے علاقے سے بازیاب کروا لیا گیا اور اغواء کار قاری مجاہد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے پولیس کے مطابق تینوں بچے خیریت سے ہیں پولیس گرفتار ملزم سے تفتیش کر رہی ہیں کہ بچوں کے اغوا کے پیچھے کیا معاملات ہیں والدین اور اہلیان علاقہ نے پولیس کے حق میں نعرے بازی کی اور شکریہ ادا کیا

مغوی بچے بازیاب
Shares: