کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان )10 روز قبل اغوا ہونے والے دو سگے بھائیوں کو پولیس بازیاب نہ کرا سکی مغویوں کی بازیابی کیلئے نوناری اتحاد کی کال پر مختلف سیاسی سماجی ومذھبی تنظیموں کی جانب سے ایس ایس پی آفیس کے سامنے دھرنا پولیس انتظامیہ کیخلاف سخت نعریبازی کی
تفصیل کے مطابق کندھ کوٹ میں بی سیکشن تھانہ کی حدود میں سے دس روز قبل ہوٹل سے گھر جانے والے دو سگے بھائیوں حسیب نوناری اور عبدالرؤف نوناری کو نامعلوم مسلح افراد اغوا کر کے کچے کی طرف فرار ہو گئے مغویوں کی بازیابی کیلئے نوناری اتحاد کی کال مختلف سیاسی سماجی ومذہبی تنظیموں کی جانب سے ایس ایس پی آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کر کے دھرنا دیکر پولیس انتظامیہ کیخلاف سخت نعرے بازی کی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ 10 روز گذر چکے ہیں پولیس حسیب نوناری اور عبدالرؤف نوناری کو بازیاب نہ کرا سکی ہے ضلع کشمور کندھ کوٹ بدامنی کا گڑھ بن چکا ہے ہر شہری غیر محفوظ ہے مغویوں کی بازیابی کیلئے اس وقت پولیس نے کوئی بھی کارروائی نہیں کی ہے ہم پُر امن احتجاج کے ذریعے سندھ حکومت، سندھ پولیس سے مطالبہ کرتے ہیں اس احتجاج کا نوٹس لیکر مغویوں کو جلد بازیاب کروا کے شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے دوسری صورت میں احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائیگا،
کندھ کوٹ : 10 روز قبل اغوا ہونے والے دو سگے بھائیوں کو پولیس بازیاب نہ کرا سکی،ورثاء کااحتجاجی دھرنا
