بیرسٹر محمد علی سیف پی ٹی آئی کے وکلا پینل میں شامل

وہ پارٹی کے کیسز میں قانونی معاونت کریں گے
0
41
pti

بیرسٹر محمد علی سیف پی ٹی آئی کے وکلا پینل میں شامل ہوگئے ہیں، اور سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔

باغی ٹی وی: تحریک انصاف کے رہنما اور معروف قانون دان بیرسٹرعلی سیف پی ٹی آئی کے وکلا پینل میں شامل ہوگئے ہیں، جہاں وہ پارٹی کے کیسز میں قانونی معاونت کریں گے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان نے بیرسٹر سیف کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔

قبل ازیں 90 دن میں انتخابات اور نئی مردم شماری و حلقہ بندیوں پر انتخابات کے بارے میں صوبائی رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا تھا کہ آئین 90 دن میں ہر صورت عام انتخابات کا کہتا ہے، مشترکہ مفادات کونسل کا نئی مردم شماری کو منظور کرنے والا فیصلہ آئینی تقاضوں کے سراسر خلاف ہے، الیکشن کمیشن کا نئی حلقہ بندیوں کے تحت انتخابات کا اعلان انتخابات سے فرار کا بہانہ ہے، الیکشن کمیشن کو چاہئے کہ وہ مشترکہ مفادات کونسل کے غیر آئینی فیصلے کے پیچھے چھپنے کی بجائے 90 روز میں انتخابات کروائے۔ کمیشن کی جانب سے حلقہ بندیوں کے بعد انتخابات کا اعلان غیر آئینی ہے۔ عام انتخابات 90 دن میں کرانے کیلئے وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے نگران وزیراعظم کو خط لکھا ہے جبکہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اسی سلسلے میں سپریم کورٹ آف پاکستان میں درخواست دائر کی ہے۔

Leave a reply