سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی گرفتار

0
68

سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو گرفتار کرلیا گیا-

باغی ٹی وی: ترجمان ق لیگ نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو حراست میں لے لیا گیا ہے،محمد خان بھٹی کو سندھ سے حراست میں لے لیا گیا،محمد خان بھٹی کو سندھ کے علاقہ مٹیاری سے حراست میں لیا گیا -ْ

مونس الہی کا ایک اور دوست غائب

اس حوالے سے سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ محمد خان بھٹی کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ حفاظتی ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ جارہے تھےخدشہ ہے محمد خان بھٹی کو بھی لاپتہ نہ کردیا جائے-

پرویزالہی نے کہا کہ ہمارے لیگل ایڈوائزر عامر سعید راں ابھی تک لاپتہ ہیں،ایسے واقعات صوبوں میں نفرت کا باعث بنیں گے،وزیر اعلی ٰسندھ اس لاقانونیت کا فوری نوٹس لیں،یقین ہے وزیر اعلی ٰسندھ ایسے اقدامات کا راستہ روکیں گے –

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے آخر میں سابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن نےایک اور کارروائی کرتے ہوئے محمد خان بھٹی کو بیرون ملک فرار سے روکنے کیلئے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب کو خط لکھا تھا-

محکمہ اینٹی کرپشن نے محمد خان بھٹی کو بیرون ملک فرار ہونے سے روکنے کیلئے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو لکھے گئے خط کی کاپی ڈی جی ایف آئی اے کو بھی بھجوائی تھی اینٹی کرپشن نے محمد خان بھٹی کے خلاف کروڑوں روپے رشوت لینے پر مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ : ماہرین نے پاکستان اوربھارت کو بھی خبردار کر دیا

اینٹی کرپشن نے محکمہ داخلہ پنجاب اور ایف آئی اے کو خط میں لکھا تھا کہ تفتیش سے بچنے کیلئے محمد خان بھٹی کے ملک سے فرار ہونے کا قوی امکان ہے، اینٹی کرپشن نے گرفتار ملزم ایس ڈی او محکمہ ہائی وے رانا محمد اقبال کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی ۔

تفتیشی ٹیم نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے حسنین خالد کی وساطت سے ہیڈ کوارٹرز کو محمد خان بھٹی اور ایس ڈی او رانا محمد اقبال کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ نمبرز ہوم ڈیپارٹمنٹ اور ڈی جی ایف آئی اے کو بھجوا دیئے تھے-

اینٹی کرپشن نے خط میں لکھا تھا کہ محکمہ داخلہ پنجاب محمد خان بھٹی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈلوانے کیلئے وفاقی وزارت داخلہ سے فی الفور رجوع کرے-

جیل بھرو تحریک ملک میں فساد اور انتشار پیدا کرنے کی سازش ہے،مریم اورنگزیب

Leave a reply