افغانستان کے آل راؤنڈر محمد نبی نے ٹیم کے ورلڈ ٹی 20 سُپر 12 مرحلے سے باہر ہوجانے کے بعد کپتانی سے استعفیٰ دے دیا۔

جمعے کو آسٹریلیا کے خلاف صرف چار رنز سے میچ ہارنے کے بعد ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں محمد نبی نے کپتانی سے سبکدوشی کا اعلان کیا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ: پہلے پاکستان اب بنگلہ دیش،کوہلی کے اشارے پردو متنازعہ نو…


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں محمد کا کہنا تھا کہ محمد نبی نے لکھا کہ ‘ہمارا ورلڈکپ کا سفر ختم ہوا، ہم اور ہمارے مداح اس کارکردگی کی امید نہیں کر رہے تھے،ہم بھی ان کی طرح مایوس ہیں-

انہوں نے کہا کہ پچھلے ایک سال سے ٹیم کی تیاری ایسی نہیں تھی جو ایک کپتان بڑے ایونٹ کے لیے ٹیم سے چاہتا ہے پچھلے کچھ دوروں میں ٹیم انتظامیہ، سلیکشن کمیٹی اور وہ ایک پیج پر نہیں تھے جس کے اثرات ٹیم پر مرتب ہوئے۔ لہٰذا وہ کپتانی سے مستعفی ہوتے ہیں تاہم بطور کھلاڑی کھیل جاری رکھیں گے۔

آسٹریلیا نےافغانستان کوسنسنی خیزمقابلےکےبعد 4 رنزسےشکست دے دی

واضح رہے محمد نبی نے 35 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں افغانستان کی قیادت کی محمد نبی کو گزشتہ برس منعقد ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل راشد خان کے کپتانی سے مستعفی ہونے کے بعد کپتان بنایا گیا تھا راشد خان نے کپتان بنائے جانے کے آدھے گھنٹے بعد یہ کہہ کر کپتانی سے استعفیٰ دیا تھا کہ اس معاملے میں ان سے مشاورت نہیں کی گئی تھی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:بارش کے بعد دوبارہ میچ شروع کرنے پربنگلا دیشی کپتان نے ایمپائر…

Shares: