محمد نواز کی بال اگر پیڈ پرلگتی تو ریٹائر ہوجاتا، روی چندن ایشون

ممبئی: بھارت کے کرکٹر روی چندن ایشون کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ میں محمد نواز کی بال اگر پیڈ پرلگتی تو وہ ریٹائر ہوجاتے۔

باغی ٹی وی : کرکٹ ویب سائٹ کو انٹرویو میں ایشون کا کہنا تھا کہ ان سے کسی نے پوچھا کہ اگر نواز کی گیند وائیڈ کی جگہ ٹرن ہوکر آپ کے پیڈ کو ہٹ کرتی تو پھر آپ کیا کرتے ؟ اس پر میں نے جواب دیا کہ اس پر میں میچ کے فوری بعد ڈریسنگ روم جاتا اور اپنا ٹوئٹر کھول کر اپنے کرکٹ کیرئیر کے اختتام کا اعلان کرتا اور کہتا یہ ایک بہت شاندار سفر رہا۔

پاکستان اور بھارت کے سنسنی خیز میچ میں ایشون نے مشکل وقت میں وننگ شاٹ کھیل کر اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی تھی۔ میچ میں بھارت کے لیے یادگار اننگز کھیلنے والے ویرات کوہلی نے بھی دباؤ میں اعصاب پر قابو پا کر کھیلنے پر ایشون کی تعریف کی تھی۔

کوہلی نے کہا کہ میں نے ایشون کو کہا کہ کورز کی طرف گیند کو ہٹ کرو لیکن اس نے اپنے دماغ کے اوپر ایکسٹرا دماغ لگایا اور اس نے جو کیا وہ واقعی بہادری تھی، یہ ان سائیڈ لائن کی طرف آیا اور گیند وائیڈ ہوگئی۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا میچ انتہائی سنسنی خیز رہا تھا جس میں ایشون کے وننگ شاٹ سے بھارت نے فتح حاصل کی محمد نواز کے اوور میں اگر ایشون آؤٹ ہوجاتے تو پاکستان کی جیت کا امکان تھا۔

عدم برداشت بڑھنے لگی:وسیم اکرم نے لائیو شو میں شعیب ملک کی بےعزتی کردی

دوسری جانب سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے بھی پاکستان ٹیم سلیکشن پر سوالات اٹھا ئے ایک ٹی وی پروگرام کے دوران سابق بھارتی کپتان نے پاکستان کے بولر وسیم جونیئر کو بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا جیسا قرار دیا۔

سنیل گواسکر نے کہا کہ پاکستان کے پاس تو ہاردک پانڈیا جیسا وسیم جونیئر ہے، وسیم نیا ہے لیکن میرا آئیڈیا ہے کہ وہ شاٹس کے ساتھ آپ کو اچھے اوورز دے سکتا ہے، بھارت کے خلاف وسیم کو نہیں کھلایا لیکن دو اسپنرز کھلائے، یہ سڈنی میں تو ٹھیک لیکن دوسرے وینیوز پر ٹھیک نہیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کیسے ممکن؟تمام حقائق سامنےآگئے

انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی کنڈیشنز کے مطابق اگر ان کے پاس وسیم جونیئر جیسا سیم کرسکتا ہو اور 2 شاٹس بھی مارتا ہو تو اسے کھلائیں کیونکہ وسیم نے زمبابوے کے خلاف ایسا کیا بھی ہے اور اس میں ٹیلنٹ ہے پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے بھارت کے خلاف 2 اسپنرز کھلا کر اچھا فیصلہ نہیں کیا تھا، پاکستان کا مڈل آرڈر بیٹنگ سیٹ نہیں، پہلے فخر زمان نمبر تین پر تھے اب وہ صرف اسکواڈ میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شان مسعود اب نمبر تین پر ہیں، اگرچہ وہ رنز کر رہے ہیں لیکن پاکستان کی سلیکشن درست نہیں، آپ کو ایسے کھلاڑی کی ضرورت ہے جو تین چار اوورز کرے اور آخری چند اوورز میں 30 رنز بنا سکے۔

آئی سی سی کی ٹی20 کرکٹ کی نئی ریکنگ میں بابراعظم کی تنزلی

Comments are closed.