محمد رضوان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

0
115

محمد رضوان اس سال ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

باغی ٹی وی : قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بیٹر محمد رضوان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔ وہ اس سال ٹی 20 بین الاقوامی میچز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے محمد رضوان نے سہ فریقی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے ریکارڈ اپنے نام کیا-

سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز: بنگلہ دیشی کرکٹرٹپس لینے بابر اعظم اور محمد رضوان کے پاس پہنچ گئے

رضوان نے سہ فریقی سیریز کے فائنل کے دوران 15 واں رن لے کر بھارت کے سوریا کمار یادو کو پیچھے چھوڑا،سوریا کمار یادو نے سال 2022 میں 23 اننگز میں 801 رنز بنائے تھے۔

محمد رضوان گزشتہ سال بھی ٹی 20 بین الاقوامی میچز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے اور سال 2021 میں انہوں نے 26 اننگز میں ایک ہزار 326 رنز بنائے تھے۔

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پاکستان نے سیریز جیت لی ہے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 164 رنز کا ہدف دیا جسے پاکستان نے آخری اووز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے سیریز اپنے نام کر لی۔


محمد نواز کو عمدہ آل راؤنڈرپرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ نیوزی لینڈ کے اسپنر مائیکل بریس ویل پلیئر آف دی سیریز قرار پائے۔


کرائسٹ چرچ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل بھارت کو آسٹریلیا میں بُری شکست


کیویز کی جانب سے کپتان کین ولیمسن نے 59، گلین فلپس 29، مارک چیمپمن 25، ڈیون کانوے 14 رنز بناکر نمایاں رہے، پاکستانی بالرز نے میچ کے اختتامی لمحات نے شاندار بالنگ کا مظارہرہ کیا اور آخری 5 اوورز میں محض 33 رنز دیئے اور 4 وکٹیں حاصل کیں۔


پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور حارث رؤف نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاداب اور نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز اچھا نہ رہا، کپتان بابراعظم 15، محمد رضوان 34 جبکہ شان مسعود 19 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے تاہم محمد نواز کی جارحانہ بیٹنگ نے ٹیم کو فتح دلائی،تاہم محمد نواز 22 گیندوں پر 38 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ افتخار احمد نے بھی 14 گیندوں پر 25 کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

بابراعظم تیز ترین 11 ہزار رنز بنانے والے ایشین بیٹر بن گئے

Leave a reply