گوجرانوالہ (باغی ٹی وی نامہ نگار، محمد رمضان نوشاہی)پنجاب پولیس کے افسر، محسن محمد سفیان ٹوپا کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر (ASI) سے سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ ان کی اس ترقی پر پنجاب پولیس اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔

تھانہ سٹی لالہ موسیٰ کے ایس ایچ او چوہدری احسان ٹوپا اور محرر تھانہ سٹی لالہ موسیٰ شوکت گجر نے محمد سفیان ٹوپا کو خصوصی طور پر مبارک باد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر تھانہ سٹی لالہ موسیٰ کی پوری ٹیم بھی موجود تھی جس میں اے ایس آئی مبشر حسین، سب انسپکٹر ملک عطرت، اے ایس آئی انصر میکن، اے ایس آئی چوہدری طارق حسین، اے ایس آئی سی سی ڈی کاشف جرال اور اے ایس آئی سید وقار شاہ شامل تھے۔ ان سب نے محمد سفیان ٹوپا کی کامیابی کو سراہا اور ان کی مزید ترقی کے لیے دعا کی۔

پنجاب پولیس کے افسران مرزا یاسر اور مرزا مظفر بیگ نے بھی محمد سفیان ٹوپا کو مبارک باد دی اور ان کی اس کامیابی کو محکمہ پولیس کے لیے باعث فخر قرار دیا۔

Shares: