اُوچ شریف:محرم الحرام ہمیں امن کا درس دیتا ہے، مخدوم عشرت جہانیاں

اُوچ شریف(باغی ٹی وی)اُمیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 250 رہنماء تحریک لبیک پاکستان دیوان مخدوم سید عشرت جہانیاں بخاری نے اپنی اقامت گاہ سرخپوش حویلی فیض پور شریف میں صحافیوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرم الحرام ہمیں امن کا درس دیتا ہے یہ مہینہ امت کے تمام طبقات کیلئے امن کا پیغام ہے،

حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی زندگی امت کیلئے مشعل راہ ہے،اسی ماہ کی یکم تاریخ یوم شہادت خلیفہ دوئم امیر المومنین حضرت عمر بن خطاب ہے،انکے اسلام لانے سے دین کو تقویت ملی ان ہی کی وجہ سے آج مضبوط افواج، پولیس واداروں کا نظام موجود ہے، حضرت عمر اُمت مسلمہ کے حکمرانوں کیلئے بھی مشعل راہ ہیں اور آج بھی حکمران حضرت عمر فاروقؓ کے بتائے ہوئے قانون پر عمل کریں تو دنیاکی کوئی طاقت ان کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔

Leave a reply