اسرائیل نے پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کردیا۔ جماعتِ اسلامی کے مطابق مشتاق احمد اس وقت اردن میں موجود ہیں۔
صیہونی حکومت نے پاکستانی وفد کے سربراہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو اردن کی سرحد کے راستے رہا کر دیا ہے۔مشتاق احمد خان کو تیونس، مراکش اور الجزائر کے وفود کے ہمراہ اردن کے راستے رہا کیا گیا ہے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تصدیق کر دی،سابق سینیٹر مشتاق احمد کا ویڈیو بیان بھی سامنے آیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ میں 150 ساتھیوں کے ساتھ اردن پہنچ چکا ہوں، ہمارے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں،پاؤں میں بیڑیاں ڈالیں گئیں، بدترین تشدد کیاگیا،ہمارے اوپر کتے چھوڑے گئے، بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا،ہم نے تین تک مطالبات کے لئے بھوک ہڑتال کی، ایک بدنام زمانہ جیل تھا لیکن ہم رہا ہو چکے ہیں، غزہ کو بچانے کے لئے کوشش کریں گے، بار بار جائیں گے، مزاحمت جاری رہے گی،
سابق سینیٹر مشتاق احمد یورپ سے اسرائیل جانیوالے گلوبل صمود فلوٹیلا کا حصہ تھے، انہیں سیکڑوں بین الاقوامی رضا کاروں کے ساتھ اسرائیلی فورسز نے حراست میں لے لیا تھا،اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد کی صحت بہتر ہے، وہ رہا ہوکر اردن پہنچ چکے ہیں،نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ سابق سینیٹر پاکستانی سفارتخانے میں موجود ہیں۔