پاکستان کے معروف قوال امجد صابری کے بڑے صاحبزادے مجّدد صابری اپنے والد کے نقش قدم پر چلنے کے لئے تیار ہیں-

باغی ٹی وی : عالمی شہرت یافتہ پاکستان کے نامور قوال امجد صابری 2016 کو انتقال کرگئےتھے لیکن ان کا خاندانی فن ان کے بچوں کے ذریعے چلتا رہے گا اور اس حوالے سے ان کا بڑا بیٹا مجّدد صابری اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلنے کے لیے تیار ہے۔

مجّدد صابری مستقبل میں صابری گروپ کی رہنمائی کرنے کے لیے کوشاں ہیں اور تربیت حاصل کر رہے ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مجّدد صابری مشہور قوالی ’تاجدارحرام‘ پڑھ رہے ہیں اور اُن کی روحانی آواز کو صارفین کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جارہا ہے جبکہ امجد صابری کے مداحوں کا کہنا ہے کہ مجّدد صابری کی آواز ان کے مرحوم والد سے بہت ملتی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل امجد صابری کی صاحبزادی حورین صابری کی ٹک ٹاک ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں، حورین صابری نے اپنی تصاویر اور ٹک ٹاک ویڈیوز انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں 2016 کو قوال امجد صابری پر نامعلوم افرا د نے فائر نگ کی۔ مجد صابری کے سر پر گولیاں لگنے سے ان کی موت واقع ہوگئی امجد صابری کے 5 بچے ہیں جن میں3 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں۔

قوال امجد صابری کی صاحبزادی حورین صابری کی ٹک ٹاک ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

Shares: