شہبا ز اور مریم کیخلاف نئے کیسز آنیوالے ہیں، مجھ سے محبت کا اظہار کیا کریں، شیخ رشید نے کس کو کہہ دیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ریلوے پاکستان کا واحد محکمہ ہے جس میں 25 ہزار نوکریاں نکلنے لگی ہیں، ایک لاکھ نوکریاں مارچ میں نکلیں گی کیونکہ بہت لوگ ریٹائرڈ ہونے جا رہے ہیں، پچھلی بار ہم نے 8 ارب زیادہ کمایا لیکن آئل کی قیمت بڑھ گئی اس سال بھی 10 ارب زیادہ کمائیں گے، مزدور مزدور کے دشمن ہیں،

شیخ رشید نے مزید کہا کہ میں عمران خان کے ساتھ ہوں، اتحادی ہوں، پی ٹئ آئی کا رکن نہیں ہوں، آئل کی ٹرینیں جو بیکار کھڑی ہیں ان کو فریٹ کینٹینر بنانے لگے ہیں، 75 ٹرینیں مسافر نکالی ہیں جو بیکار کھڑی ہوئی تھیں، سی پیک کا پی سی ون اکتوبر میں جمع کروا دیا ہے جو مارچ تک منظور ہو جائے گا،

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ دس سال کے اندر 24 کروڑ ڈالر واپس ہو گا،عوام کے مسائل ہیں، ملک میں مہنگائی ہے، آٹا مہنگا ہے لیکن کوئی اور متبادل عمران خان کے علاوہ کوئی نہیں،عوام کو کہتا ہوں کہ تین سال کا ہمیں ٹائم دیں، حالات ٹھیک ہوں گے، آئی ایم ایف مجبوری ہے، کسی نے ڈالر دے دیئے ہوتے تو آئی ایم ایف میں نہ پڑتے، میری خواہش ہے کہ ایم ایل ون میں اضافہ کروں پشاور سے جلال آباد تک لے جاؤں ،ملک میں سمگلنگ کرنی ہے تو پھر کینیٹر کو پورٹ قاسم سے سیدھا جلال آباد لانا ہو گا، کوشش ہو گی کہ یہ ہو جائے،

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ لاہوری 5 سال پہلے سیاست کو سمجھ جاتے ہیں، آپ مجھ سے محبت کا اظہار کیا کریں ایسے سوال نہ کیا کریں کہ میں پھنس جاؤں، مریم نواز ابھی تک نہیں جا رہی، میں آپ جیسا انسان ہوں، آپ جیسے لوگوں سے آیا ہوں، میں نے کہا تھا کہ نواز شریف جا رہا ہے اور زرداری نکلے گا اور ایسا ہی ہوا. جب تک عمران خان بزدار کے ساتھ ہے میں اسکے ساتھ ہوں، جو فواد چودھری نے کہا وہ کہہ سکتا ہے، میں گندے کپڑے نہیں دھو سکتا میرے میں ہمت نہیں،

شہباز شریف واپس آ سکتے ہیں نواز شریف کو اللہ حافظ ، وہ جو کام کرنے گئے ہیں وہ کرنے دیں، شہباز شریف میری پارٹی کے آدمی ہیں فروری مارچ میں واپس آ‌جائیں گے، پیپلز پارٹی نارمل ہے، دو بڑی سیاسی پارٹیوں نے آرمی ایکٹ میں حمایت کی یہ بات دو ماہ قبل لاہور میں کہی تھی، الیکشن کمیشن کا مسئلہ بھی باہمی رضامندی سے حل ہو گا،

جو نئے کیسز شہباز اور مریم نواز کے آ رہے ہیں وہ سیریس قسم کے ہیں اسکے باوجود نیب آریننس کے حوالہ سے بہتر رائے عامہ جاری ہے، کچھ انتہا پسندی کے واقعات بھی ہو جاتے ہیں، میں نے کل وزیراعظم کو کہا کہ حکومت سب کی ہوتی ہے، میڈیا کو اپوزیشن کرنے کا حق ہے پاکستان میں مضبوط میڈیا ہے،بعض لوگ ذاتی لڑائی کو حکومت کے ساتھ لڑنا چاہتے ہیں،

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کے مسلمانوں کے حوالہ سے ہم نے ابھی تک کمزوری دکھائی میں عمران خان کا مشکور ہوں انہوں نے بزدار صاحب کو کہا کہ شیخ رشید کا نالہ لئی کا مسئلہ لیٹ نہیں ہونا چاہئے، 5 فروری سے پہلے بھی پاکستانی قوم کشمیر کے حوالہ سے تاریخی ردعمل کا اظہار کرے گی، امریکہ ایران معاملہ میں بھی پاکستان نے بہتر کردار ادا کیا ہماری زمین کسی کے لئے بھی استعمال نہیں ہو گی، اسلامی دنیا میں جنگ شام ،لیبیا،یمن اور پھیلتی جارہی ہے اس میں پاکستان کلیدی اور غیر جانبدارانہ رہے گا.

Shares: