مزید دیکھیں

مقبول

امریکی فحش اداکارہ کا کالا برقعہ پہن کر افغانستان کا دورہ

امریکی فحش اداکارہ وِٹنِی رائٹ، جن کا اصل نام...

9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت 12 اپریل تک ملتوی

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سانحۂ...

وزیراعظم شہباز شریف کا کوئٹہ کا دورہ، سیکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطحی اجلاس

کوئٹہ(باغی ٹی وی) وزیراعظم میاں شہباز شریف ایک روزہ...

مصطفیٰ عامر قتل کیس،ارمغان کے ریمانڈ میں توسیع

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں قتل کئے گئے مصطفیٰ...

مجھے بچانے والا کوئی نہیں تھا. فائزہ نواز

لیڈی پولیس کانسٹبل فائزہ نے کہا ہے کہ جب مجھے وکیل نے تھپڑ مارا تو مجھے بچانے والا کوئی نہ تھا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لیڈی کانسٹیبل فائزہ نواز نے تحریک انصاف کی رہنما عظمیٰ کاردار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دوپہر ایک بجے ڈیوٹی پر تھی،وکیل صاحب نے مین گیٹ پر آکر گاڑی روک دی،وکیل کو ساتھی اہلکار نے کہا کہ گاڑی آگے کھڑی کریں جس پر انہوں نے بدتمیزی کی ،میں نے وکیل سے کہا آپ پڑھے لکھے ہیں ، اتنے میں وکیل نے تھپڑ مار دیا ، وکیل صاحب غصے میں آ گئے اور گالیاں دینا شروع کر دیں، مجھے بچانے والا کوئی نہیں تھا،میں ڈی ایس پی کے دفتر گئی اور سارا واقعہ بتایا ،

فائزہ کا مزید کہنا تھا کہ جب عزت نفس پر حملہ ہو تو کوئی لڑکی خاموش نہیں ہو گی ،میں سیاست نہیں کر رہی ،نہ اپنے محکمے کی طرف سے بول رہی ہوں ،میں نے اپنی نوکری سے استعفا نہیں دیا ،

فائزہ کو انصاف نہ ملا تو کسی کو بھی انصاف نہیں ملے گا ،عظمیٰ کاردار

قبل ازیں ویڈیو بیان میں لیڈی کانسٹیبل فائزہ نواز نے کہاکہ مجھے انصاف ملتا نظر نہیں آ رہا، میرے اپنے ہی محکمے کے لوگوں کی وجہ سے ایف آئی آر کمزور ہوئی ، طاقت کے زور پر وکیل نے مجھ پر تشدد کیا، وکلا نے پہلے تو بدکلامی کی اب توانتہا کردی، میں سسٹم سےبیزارہوگئی ہوں خودکشی کرلوں،کیا کروں،سمجھ نہیں آرہا، میں ذہنی طور پر بہت زیادہ پریشان اورخوفزدہ ہوں ، میں اپنی عزت اورمستقبل کےحوالے سےبھی بہت پریشان ہوں،

عظمیٰ کاردار نے لیڈی کانسٹبل فائزہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیغام دینے آئے ہیں کہ عمران خان اور عثمان بزدار قوم کی اس بیٹی کے ساتھ ہیں ،آج فائزہ کے ساتھ پورا پولیس ڈپارٹمنٹ اور حکومت کھڑی ہے ،وکلا کمیونٹی کے لوگوں کو بھی اس معاملے پر سامنے آنا چاہیے ،پاکستان کی تمام خواتین کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں،لیڈی کانسٹیبل فائزہ نواز کو دوران ڈیوٹی تھپڑ مارا گیا ،خواتین کو پیغام دینا چاہتے کہ تمام شعبوں میں ان کی عزت برابر ہے ،چیف جسٹس کو خط لکھا ہے کہ فائزہ نواز کو انصاف ملنا چاہیے،اگر فائزہ کو انصاف نہیں ملے گا تو کسی کو بھی انصاف نہیں ملے گا ،

وکیل کی بدسلوکی کا شکار لیڈی کانسٹیبل اچانک کہاں چلی گئی؟ پولیس کا بھی لاعلمی کا اظہار

سسٹم سے بیزار ہو گئی ہوں، خودکشی کروں یا کیا کروں؟ سمجھ نہیں آ رہا، متاثرہ لیڈی کانسٹیبل

فیروزوالا میں وکیل کے تشدد کا نشانہ بننے والی لیڈی کانسٹیبل کا تبادلہ کرکے اسے اے ایس پی آفس مریدکے بھجوا دیا گیا ہے. ڈی پی او شیخوپورہ غازی صلاح الدین کاکہنا ہےکہ خاتون کانسٹیبل فائزہ اپنے گھر واپس آچکی ہے،فائزہ پرعزم ہے،وہ نوکری نہیں چھوڑ رہی،

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan