مجھے ابتدائی سات دنوں والا لاک ڈاؤن چاہئے، وزیراعلیٰ کی لاک ڈاؤن سخت کرنے کی ہدایت

0
38

مجھے ابتدائی سات دنوں والا لاک ڈاؤن چاہئے، وزیراعلیٰ کی لاک ڈاؤن سخت کرنے کی ہدایت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے کورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ کی تمام تفصیلات پبلک کر دی ہیں،

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ شہریوں نے 74 ملین روپے فنڈ میں جمع کرادیے ہیں، ہم نے شفافیت کو برقرار رکھنے کےلیے اہم فیصلہ کیا ہے۔کورونا ایمرجنسی فنڈ سےمتعلق تمام معلومات صوبائی محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردی ہیں، شہری محکمہ خزانہ کی ویب سائیٹ پر سندھ کورونا ایمرجنسی فنڈکی تفصیلات تفصیل جان سکیں گے، محکمہ خزانہ کی ویب سائیٹ پر اضافی لنک ایڈ کیا گیا ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کورونا ایمرجنسی فنڈ میں آنے والے عطیات اور اخراجات کی تفصیل ویب سائٹ پر موجود ہوگی، فنڈ کےاستعمال میں شفافیت کو برقرار رکھاہے، فنڈ میں سندھ حکومت نے ابتدائی طور پر تین ارب روپے رکھے تھے، یہ پیسہ قوم کی امانت ہے۔ یہ فنڈ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے اور صحت کی سہولیات میں اضافے کے لئے خرچ ہوگا، ہم مخیر حضرات اور عطیات دینے والے عام افراد کے شکر گزار ہیں.

قبل ازیں وزیر اعلیٰ ہاؤس میں کابینہ کے اہم ارکان کا مشاورتی اجلاس ہوا،اجلاس میں کورونا وائرس کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سڑکوں اور دکانوں کے رش پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھےابتدائی سات روز والا لاک ڈاؤن چاہیے،بلا ضرورت کسی کو کہیں جانے کی اجازت نہ دی جائے، کورونا وائرس کے اعداد وشمار تشویشناک ہیں۔

مراد علی شاہ نے پولیس اور رینجرز کی کارکردگی کو سراہاتے ہوئےقانون نافذ کرنے والے اداروںکو لاک ڈاؤن پر مکمل عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی ہے۔ مراد علی شاہ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنی حفاظت کے لیے گھروں میں رہیں،اس وباسے بچنے کا واحد حل خود کو گھروں میں ہی مقیم کرنا ہے۔ تین فیکٹریوں کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیاہے، تینوں فیکٹری مالکان سے تحریری ضمانت لی گئی ہے

واضح رہے کہ سندھ میں کرونا وائرس سے 18 ہلاکتیں ہو چکی ہیں.

Leave a reply